سوال
السلام علیکم ورحمتہﷲوبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ حضرت آدم علیہ وسلام ان کی لمبائی کتنی تھی
المستفی محمد پرویز علی
جواب
حضرت آدم علیہ السلام کی لمبائی ساٹھ ہاتھ تھی
جیسا کہ ایک حدیث پاک میں ہے کہ ابوھریرہ رضي اللہ تعلی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ نے فرمایا
آدم علیہ السلام کو اللہ تعالی نے پیدا فرمیا توان کی لمبائ ساٹھ ھاتھ تھی پھر اللہ تعالی نے انہیں فرمایا کہ جاؤ ان فرشتوں کوسلام کرو توجو وہ جواب دیں اسے سنو کیونکہ وہی تیرااور تیری اولاد کا سلام ہوگا توآدم علیہ السلام نے السلام علیکم کہا توانہوں نے جواب میں رحمۃ اللہ کا اضافہ کرکے علیکم السلام ورحمۃ اللہ کہا توجوبھی جنت میں داخل ہوگا وہ آدم علیہ السلام کی صورت پرداخل ہوگا توآج تک مخلوق گھٹ رہی ہے
صحیح البخاری حدیث نمبر ( 3336 ) صحیح مسلم حديث نمبر ( 7092 )
نوٹ اس حدیث پاک سے معلوم ہوا کہ حضرت آدم علیہ السلام کی لمبائی ساٹھ ہاتھ تھی فقط والسلام
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضوی
خطیب وامام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ