Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرما تے ہیں وعلمائے کرام و مفتیان عظام اس کے بارے میں کہ منتشا نام رکھنا کیسا اور اس کا معنی کیا ہے ایک بچی کا نام ہے منتشا ایک دیوبندی مولانا نے کہا کہ یہ نام نہیں رکھ سکتے کیا واقعی یہ نام نہیں رکھ سکتے برائے مہربانی رہنما ئی فرمائیں السائل دلشاد احمد سدھارتھ نگر یو پی

       جواب

مَنْ تَشاءُ نام نہیں رکھنا چاہیے مَنْ تَشاءُ جملہ کا ایک ٹکڑا ہے قرآن کریم میں ہے وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ یعنی وہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے لہٰذا مَنْ تَشَاءُ کا معنی ہوا ”جسے وہ چاہے “ نام کے اعتبار سے یہ ٹکڑا ادھورے معنی پر مشتمل ہے لہذا اپنی اولا و امجاد کے نام ایسے رکھنا چاہیۓ کہ جس کے اثرات اسکی ذات پر مرتب ہوں لہذا ، ازواجِ مطہرات یا بناتِ طاہرات صحابیات کے نام پر یا اچھے معنی جس نام کے ہوں اسکو منتخب کریں مثلا خدیجہ عاٸشہ زینب ام اسلمہ کلثوم ماریہ جویریہ ام حبیبہ فاطمہ، رقیہ امیمہ ام ھانی حلیمہ سعدیہ راہ فاطمہ مشکوة فاطمہ انشراح فاطمہ مدیحہ فاطمہ کنیز فاطمہ تزٸین فاطمہ نوشین فاطمہ نورین فاطمہ طیبہ زکیہ تقیہ نقیہ ذکیہ وغیرہ
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبـــــــــــــــــــــــــــہ احوج الناس الی شفاعة سید الانس والجان مُحَمَّد قاسم القادری نعیمی اشرفی چشتی غفرلہ اللہ القوی

خادم غوثیہ دار الافتا صدیقی مارکیٹ کاشی پور اتراکھنڈ مٶرخہ 2 ذی الججہ 1442 ھ

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ