Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے۔ ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ موبائل کا رِنگ ٹون نعت پاک رکھنا کیسا ہے ؟؟؟ شیخ توصیف رضویکیا فرماتے۔ ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ موبائل کا رِنگ ٹون نعت پاک رکھنا کیسا ہے ؟؟؟ شیخ توصیف رضوی

       جواب

موبائل کا رنگ ٹون نعت پاک رکھنا جائز و درست ہے البتہ میوزک والا نعت رکھنا منع ہے بالکل سے سادہ نعت جو میوزک وغیرہ سے خالی ہو رکھنا جائز ہے حضرت علامہ و مولانا طفیل احمد مصباحی ماہنامہ اشرفیہ مبارکپور اعظم گڑھ یوپی تحریر فرماتے ہیں کہ موبائل کی گھنٹی اور رنگ ٹون بالکل سادہ ہونا چاہئے گانا اور میوزک وغیرہ سے خالی ہونا چاہئے موبائل کی گھنٹی اور رنگ ٹون میں میوزک سے بھری ہوئی حمد و نعت اور اذان و سلام سیٹ کرنا منع ہے

(موبائل فون کے ضروری مسائل صفحہ 73)
لھذا معلوم ہوا کہ بغیر میوزک کے نعت ہو تو اس کو موبائل کے رنگ ٹون میں لگانا جائز ہے ورنہ جائز نہیں واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبــــــــــــــــــــــہ مـحـمّـد عـبــداللہ قـادری رضـوی

شہید نگر بھـکاری پـٹی گـونـڈہ یـوپی الھــند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ