سوال
سوال عرض ہے کہ فرض کی دورکعتوں میں ایک ہی سورت پڑھنا کیسا ہے اگرچہ زیادہ بھی یاد ہوں براے کرم حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل ابوبکر
جواب
صورت مسؤلہ میں نماز ہو جائے گی البتہ اگر کوئی مجبوری نہ ہو تو دونوں رکعت میں ایک سورت پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے
حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ ردالمختار کے حوالہ سے تحریر فرماتے ہیں کہ، دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کی تکرار مکروہ تنزیہی ہے، جب کہ کوئی مجبوری نہ ہو اور مجبوری ہو تو بالکل کراہت نہیں ، مثلاً پہلی رکعت میں پوری قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھی، تو اب دوسری میں بھی یہی پڑھے یا دوسری میں بلاقصد وہی پہلی سورت شروع کر دی یا دوسری سورت یاد نہیں آتی، تو وہی پہلی پڑھے۔ (ردالمحتار)
(ردالمحتار، کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ، فصل في القراءۃ، و مطلب : السنۃ تکون سنۃ عین ۔۔۔ إلخ، ج ۲ ، ص ۳۲۹)
(بہار شریعت حصہ سوم صفحہ 552 مکتبۃ المدینہ
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبــــــــــــــــــــــہ مـحـمّـد عـبــداللہ قـادری رضـوی
شہید نگر بھـکاری پـٹی گـونـڈہ یـوپی الھــند
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ