طلاق کا بیان
کیا رسول کریم ﷺ نے کسی بیوی کو طلاق دیا تھا؟؟؟
شفیق
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ کیا رسول کریم ﷺ نے کسی بیوی کو طلاق دیا تھا؟؟؟ یا نہیں بحوالہ مدلل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
المستفتی محمد احمد رضا نوروز آباد (ایم پی)
جواب
جی ہاں اللہ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو ایک طلاق رجعی دی تھی جیسا کہ
علامہ شیخ محمد عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ مدارج النبوۃ جلد 02 میں تحریر فرماتے ہیں کہ
ایک روایت میں مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو ایک طلاق رجعی دی اس کی خبر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو بہت دکھ ہوا اس کے بعد حضرت جبریل علیہ السلام آئے اور وحی لائے کہ حکم الہی یہ ہے کہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے رجوع فرما لیں کیونکہ وہ بہت روزہ دار اور شب بیدار ہیں اور وہ جنت میں آپ کی زوجہ مطہرہ ہیں
(بحوالہ مدارج النبوۃ جلد 02 صفحہ نمبر 558) ناشر ضیاء القرآن پبلیکیشنز لاہور)
نوٹ اس روایت سے معلوم ہوا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے بھی طلاق دی تھی خیال رہے کہ ایک ہی طلاق دی تھی نہ کہ دور حاضر کے لوگوں کی طرح ایک ساتھ تین طلاق دے ڈالی تھی اور فعل حضور صلی اللہ علیہ وسلم فقط جواز طلاق کے لئے ہے نہ کہ بلاوجہ طلاق جیسی مہلک وباء کو عام کرنے کے لئے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی
خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ