Headlines
Loading...
ڈارھی منڈا ڈارھی منڈوں کی امامت کر سکتا ہے یا نہیں

ڈارھی منڈا ڈارھی منڈوں کی امامت کر سکتا ہے یا نہیں

M
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان دین مسئلہ ذیل میں کہ اگر کسی بے شرع داڑھی کٹانے والے کو اتفاقا امام بنایا تو کیا حکم شرع ہے؟ کسی اوفس یا کمپنی میں تمام لوگ بے شرع داڑھی کٹانے والے ہیں تو کیا ان لوگوں کی امامت کوئی بے شرع داڑھی کٹانے والا کر سکتا ہے یا نہیں؟ مدلل دلائل کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی المستفی محمد ناظر القادری

       جواب

جب صورت حال یہ ہوجائے کہ کوٸ بھی شخص لاٸق امامت نہ ہو یعنی شراٸط امامت میں سے کوٸ ایک بھی مفقود ہو تو اس صورت میں حکم یہ ہے کہ سارے لوگ اپنی اپنی نماز پڑھیں کیوں کی اگر مثلا فاسق معلن کو مقدم کیا تو سب کی نماز مکروہ تحریمی ہوگی کیوں کی فاسق معلن کو امام بنانا جاٸز نہیں ہے (فتاوی رضویہ شریف جلد ٣ صفحہ ٢٥٣ رضا اکیڈمی ممبٸ )
اور رد المحتار میں ہے کہ لو قدموا فاسقاً یأثمون لان فی تقدیمہ تعظیمہ وقد وجب علیھم اھانتہ شرعا یعنی اگر لوگوں نے فاسق معلن کو مصلۓ امامت پر بڑھایا تو سب گنہگار ہونگے کیونکی فاسق معلن کو مقدم کرنے میں اسکی تعظیم ہے جبکہ شرعا اسکی توہین واجب ہے (رد المحتار ج اول صفحہ نمبر ٤٤١) اور جو نماز کراہت تحریم کے ساتھ پڑھی گٸ اسکا اعادہ واجب کل صلاة ادیت مع کراہة التحریم تجب اعادتھا (حوالہ در مختار ج اول صفحہ نمبر ٣٣٧) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ