Headlines
Loading...
خالی ہاتھ رہنے والی عورت کے ہاتھ کا کھانا پانی درست ہے یا نہیں

خالی ہاتھ رہنے والی عورت کے ہاتھ کا کھانا پانی درست ہے یا نہیں

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ حضور صل اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے عورتوں کو خالی ہاتھ رہنے سے منع فرمایا ہے کیا ے صحیح ہے اور عورت اگر ہاتھ میں کچھ نہ پہنے تو کیا اس کے ہاتھ کا کھانا درست نہیں ہے چاہے عورت شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ کیا یہ دونوں باتیں صحیح ہے المستفی سائل بلال انصاری ہزاری باغ ۔ جھارکھنڈ

       جواب

ایسی کوئی بات نہیں آج تک نظروں سے گزری کہ چوڑی نہ پہننے والی عورتوں کے ہاتھ کا کھانا کھانا حرام ہے اب اس عورت کی مرضی پہن بھی سکتی ہے اور نہ بھی پہنے تو کوئی حرج نہیں عوام میں یہ مشہور ہے کہ ننگے ہاتھ رہنے والی عورتوں کے ہاتھ کا کھانا پانی جائز نہیں یہ بالکل سراسر جہالت پر منبی ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو علم نافع عطا فرمائے اور ایسی غلط فہمیوں سے بھی بچائے آمین ثم آمین یا رب العالمین اور جو لوگ اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ فرمان رسول ہے تو ان پر لازم ہے کہ دلیل پیش کریں ورنہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایسی باتوں کو منسوب کرنا جو حضور نے نہ فرمایاہو خود کو جہنم میں ڈالنا ہے
جیسا کہ صحیح بخاری شریف میں ہے کہ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَنَسٌ :‏‏‏‏ إِنَّهُ لَيَمْنَعُنِي أَنْ أُحَدِّثَكُمْ حَدِيثًا كَثِيرًا، ‏‏‏‏‏‏أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ تَعَمَّدَ عَلَيَّ كَذِبًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ ترجمہ: ہم سے ابومعمر نے بیان کیا، ان سے عبدالوارث نے عبدالعزیز کے واسطے سے نقل کیا کہ انس (رضی اللہ عنہ) فرماتے تھے کہ مجھے بہت سی حدیثیں بیان کرنے سے یہ بات روکتی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھے تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے (صحیح بخاری کتاب: علم کا بیان حدیث نمبر: 108) تو معلوم ہوا کہ جب تک دلائل و براہین کے روشنی میں یقینی طور علم نہ ہو تو کوئی ایسی بات نہیں کہنی چاہیئے ورنہ خود کو ہلاکت میں ڈالنا ہوگا فقط والسلام واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ