Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  حضرت میرا سوال یہ ہے کہ بغیر نگ والی انگوٹھی پہننا کیسا حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمایں مہربانی ہوگی المستفی عبدالحق اکبر پور امبیڈکر نگر

       جواب

بغیر نگینے کی انگوٹھی پہننا مرد کے لئے جائز نہیں، مرد کے لئے چاندی کی ایک نگ والی انگوٹھی جو وزن میں ساڑھے چار ماشہ سے کم ہو جائز ہے۔ لہذا ایسی انگوٹھی جو سونے، پیتل، تانبہ وغیرہ دھات کی ہو یا ایک نگ سے زائد والی ہو یا بلا نگ کی ہو تو مرد کے لئے جائز نہیں (بہار شریعت، ح:۱۶، ص:۴۲۹_۴۳۱، موبائل ایپ)
اور حضرت علامہ و مولانا مفتی وقار الدین صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ مرد کے لیے ایک چاندی کی انگوٹھی ان شرائط کے ساتھ جائز ہے کہ چاندی کا وزن ساڑھے چار ماشے سےکم ہو اور اس میں نگ بھی ضرور ہو نگ ایک ہی ہونا چاہیے اگر دونگ لگے ہوں تو نا جائز ہوگی نگ بالکل نہ ہوچھلے کی شکل میں ہو تو وہ بھی نا جائز (وقارالفتاو ی جلد 2 صفحہ 190 ) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ