Headlines
Loading...
کیا وضو کے پانی سے بیماریاں دور ہوتی ہیں

کیا وضو کے پانی سے بیماریاں دور ہوتی ہیں

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگرلوٹے سے وضو کیا اوربچا ہوا پانی پی لیا جائے تو کیا اس سے بھی بیماریاں دور ہوتی ہیں؟ کیا برائے مہربانی جواب دیکر عنداللہ ماجور ہوں المستفی محمد عابد حسین جموں کشمیر

       جواب

جی ہاں بالکل وضو کے بچے ہوئے پانی کو پینے سے بیماریوں سے شفا حاصل ہوتی ہے
جیسا کہ الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ رحمہ فرماتے ہیں کہ بقیہ وضو کیلئے شرعاً عظمت واحترام ہے اورنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے ثابت کہ حضورنے وضو فرما کر بقیہ آب کو کھڑے ہوکرنوش فرمایا اور ایک حدیث میں روایت کیا گیاکہ اس کا پینا ستر(70) مرض سے شفاء ہے تو وہ ان امور میں آب زمزم سے مشابہت رکھتا ہے (فتاوی رضویہ جلد04 صفحہ575 مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) لہذا معلوم ہو گیا کہ وضو کا بچا ہوا پانی پینے سے ستر بیماریاں دور ہوتی ہے فقط والسلام واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ