نصف النہار میں تلاوت کرنا کیسا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مفتیان عظام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں نصف النہار میں تلاوت کرنا کیسا ہے اوراسی وقت میں سجدہ سہو کرنا منع ہے کیا ؟ اس کے بارے میں وضاحت فرمایئے المستفی ادریس احمد رضوی جموں کشمیر رامبن

       جواب

١ نصف النہار جسکو ضحوہ کبریٰ کہتے ہیں اس میں بیس منٹ کا وقت رہتا ہے اسکے علاوہ وقت ِطلوع و غروب ان اوقات ثلثہ میں نہ سجدہ سہو جاٸز ہے نہ سجدہ تلاوت اور کوٸی نماز خواہ وہ فرض ہو یا واجب ہو یا نفل غیرہ! تو صورت مسٶلہ میں اگر کسی شخص نے نماز شروع کی اور وقت زوال یعنی نصف النہار شروع ہونے والا ہے اور سجدہ واجب ہوگیا تو خدشہ ہےاس بات کا کہ سجدہ سہوکریگا تو وقت مکروہ میں داخل ہوجاۓ گا تو ایسی صورت میں التحیات پڑھکر جتنی جلدی ہوسکے سلام پھیر کرنماز پوری کردے سجدہ سہو کی حاجت نہیں
فتاویٰ ھندیہ وَالْوُجُوبُ مُقَيَّدٌ بِمَا إذَا كَانَ الْوَقْتُ صَالِحًا حَتَّى إنَّ مَنْ عَلَيْهِ السَّهْوُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ إذَا لَمْ يَسْجُدْ حَتَّى طَلَعَتْ الشَّمْسُ بَعْدَ السَّلَامِ الْأَوَّلِ سَقَطَ عَنْهُ السُّجُودُ المجلدالاول ، کتاب الصلوة ، ص ١٣٨ {بیروت لبنان} اور ان اوقات میں تلاوتِ قرآن بھی نہیں کرنا چاہیے البتہ دیگر اذکارجمیلہ مثلا تسبیحات و تحلیلات و اوراد و وظاٸف و درودشریف وغیرہ کرنا اچھی بات ہے
بہارشریعت میں ہے ان اوقات میں تلاوت قرآن مجید بہتر نہیں، بہتر یہ ہے کہ ذکر و درود شریف میں مشغول رہے حصہ ٣ ، ص ٤٥٥ ، {مکتبہ مدینہ دھلی واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ عبیداللہ حنفی بریلوی

مقام خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف الھند

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0