سوال
السلام علیکم ورحمتہ و برکاتہ
میڈھک کا خون پاک ہے یا ناپاک اگر کپڑے پر لگ جاۓ تو دھونا پڑےگا یا نہیں؟
المستفی عبدالغنی قادری کجھ گجرات
جواب
مینڈک خشکی کا ہو یا پانی کا اس میں بہنے والا خون نہیں ہوتا البتہ جنگل کا وہ بڑا مینڈک جس میں بہتا خون ہوتا ہے اس کا خون ناپاک ہے اگر ایک درہم سے زائد کپڑے پر لگ جاے تو اس کا دھلنا فرض ہے اور ایک درہم سے کم کی صورت میں دھلنا سنت ہے
ہدایہ میں ہے
وموت ما یعیش فی الماء فیہ لا یفسدہ کالسمک والضفدع والسرطان، لانہ لا دم فیھا اذالدموی لا یسکن الماء، والضفدع البحری والبری فیہ سواء وقیل البری مفسد لوجود الدم وعدم المعدن" ملتقطا
(ج١، ص٢٢)
بہار شریعت میں ہے
خشکی اور پانی کے مینڈک کا ایک حکم ہے یعنی اس کے مرنے بلکہ سڑنے سے بھی پانی نجس نہ ہوگا مگر جنگل کا بڑا مینڈک جس میں بہنے کے قابل خون ہوتا ہے اس کا حکم چوہے کی مثل ہے
(بہار شریعت ح٢،ص٣٣٨)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ شان محمد المصباحی القادری
١٨ اکٹوبر ٢٠٢١
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ