Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ تمباکو کا کاروبار کرنا کیسا ہے برائے مہربانی دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں المستفی محمد شاہ عالم خان ضلع غازی پور اترپردیش

       جواب

تمباکو کا کاروبار کر نا جائز ہے حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی الله تعالیٰ عنہ سے سوال ہوا کہ پان چونا حقہ اور تمباکو اور سرتی کھانا کیسا ہے؟ تو آپ نے جواباً ارشاد فرمایا پان کھانا جائز ہے اور اتنا چونا، بھی کہ ضرر نہ کرے اور اتنی تمباکو بھی کہ حواس پر اثر نہ آئے ، یہاں سرتی تمباکو کو ہی کہتے ہیں

( فتاویٰ رضویہ جلد نہم صفحہ ۲٦٩ رضا اکیڈمی ممبئی)
لہذا معلوم ہوا تمباکو کھانا جائز ہے تو اس کا کاروبار کرنا بھی جائز ہے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۱۱محرم الحرام ۱۴۴۴ ھجری ۱۰ اگست ۲۰۲۲ عیسوی چہار شنبہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ