سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس سوال کے تعلق سے کہ ایمان اور عقیدہ میں کیا فرق ہے نیز تعریفات بھی تحریر کریں مفصل جواب عنایت فرمائے
المستفی عبد الماجد رضا قادری رامپور یوپی الہند
جواب
ایمان وعقیدہ باہم مترادف ہیں چنانچہ اردو کی مشہور لغات
فیروز اللغات
میں عقیدہ کا معنی یہ بیان کیا گیا ہے
دل میں جما ہوا یقین ایمان(ص٤٨٤)
لہذا ایمان اور عقیدہ باہم مترادف ہیں
اور ایمان کی تعریف یہ ہےکہ سچے دل سے تمام ضروریات دین کی تصدیق کرے اور زبان سے ان کا اقرار بھی کرے
جیسا کہ شرح عقائد میں ہے
الایمان ھو التصدیق بما جاء بہ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم من عند اللہ والاقرار بہ(٢٢١)
اور اشباہ میں ایمان کی تعریف یہ کی گئ ہے کہ
تصدیق محمد صلی اللہ علیہ وسلم فی جمیع ما جاء بہ من الدین ضرورۃ(١٥٩)
لہذا ایمان اور عقیدہ کی تعریف یہ ہے کہ سچے دل سے تمام ضروریات دین کی تصدیق کرنا اور زبان سے ان کا اقرار کرنا یہی ایمان ہے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ محمد مزمل حسین نوری مصباحی
مقام دھانگڑھا کشن گنج بہار
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ