Headlines
Loading...
گھٹنے کھول کر وُضو کرنے سے وضو ہوگا یا نہیں

گھٹنے کھول کر وُضو کرنے سے وضو ہوگا یا نہیں

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ غسل خانے میں برہنہ ہوکر وضو ہو جاتا ہے تو باہر گھنٹے کھول کر وُضو کیوں نہیں ہوگا برائے کرم مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوزش ہوگی المستفتی عبدالقادر رضوی

       جواب

آداب وضو میں سے یہ ہیکہ وضو کرتے وقت متوضی ستر پوشی کا مکمل اور خصوصیت کے ساتھ اہتمام کرے خواہ وہ غسل خانہ میں ہو یا باہر لیکن پھر بھی اگر وضو کے وقت ستر کھل جائے تو بھی وضو ہو جائیگا کیونکہ کہ ستر عورت وضو کا فرض نہیں ہے کہ اسکی عدم رعایت سے وضو سرے سے ہو ہی نہیں سکتا یہ عوام کا خیال محض اور بے اصل ہے چنانچہ حضور اعلی حضرت رضی المولی تعالیٰ عنہ وارضاہ عنا فرماتے ہیں ستر کھلنے یا دیکھنے سے وضو جانا کہ عوام کی زبان زد ہے محض بے اصل ہے علماء نے ستر عورت کو آداب وضو سے گنا اگر کشف سے وضو جاتا تو فرائض وضو ہوتا
اسی حاشیہ میں ہے گھٹنے یا ستر کھلنے یا اپنا یا پرایا ستر دیکھنے سے وضو نہیں جاتا وضو کا ادب یہ ہیکہ ناف سے زانو کے نیچے تک سب ستر چھپاکر ہو بلکہ استنجے کے بعد فورا ہی ستر ہو لینا چاہئے کہ بلا ضرورت برہنگی منع ہے

(فتاویٰ رضویہ ج ۱ ص٤٧٠) وھکذا فی بہار شریعت ج ۱ح ۲ص٣٠٩
لہذا سوال میں بیان کردہ دونوں صورتوں میں وضو ہو جائیگا البتہ خلاف آداب وضو ہوگا اور دوسروں کے سامنے کشف عورت سے گنہگار بھی ہوگا واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد مزمل حسین نوری مصباحی

مقام دھانگڑھا کشن گنج بہار الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ