سوال
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
لڑکی کے عقیقہ کی نیت سے ایک بکری ذبح کرنے کی بجائے اس بکری کی قیمت کا صدقہ کر دیا تو کیا اس صورت میں عقیقہ ہو جائے گا یا نہیں بالتفصیل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی حضرت
المستفی عبدالجبار الغوثی ویراول گجرات
جواب
بکری کی قیمت صدقہ کرنے سے عقیقہ نہ ہوا کہ عقیقہ بچہ پیدا ہونے کے شکریہ میں جانور ذبح کرنے کو کہتے ہیں
ہندیہ میں ہے
اﻟﻌﻘﻴﻘﺔ ﻋﻦ اﻟﻐﻼﻡ ﻭﻋﻦ اﻟﺠﺎﺭﻳﺔ ﻭﻫﻲ ﺫﺑﺢ ﺷﺎﺓ ﻓﻲ ﺳﺎﺑﻊ اﻟﻮﻻﺩﺓ ﻭﺿﻴﺎﻓﺔ اﻟﻨﺎﺱ ﻭﺣﻠﻖ ﺷﻌﺮﻩ ﻣﺒﺎﺣﺔ ﻻ ﺳﻨﺔ ﻭﻻ ﻭاﺟﺒﺔ ﻛﺬا ﻓﻲ اﻟﻮﺟﻴﺰ ﻟﻠﻜﺮﺩﺭﻱ
(ج٥،ص٣٦٢)
بہارشریعت میں ہے
بچہ پیدا ہونے کے شکریہ میں جو جانور ذبح کیا جاتا ہے اوس کو عقیقہ کہتے ہیں
(ح١٥، ص٣٥٧)۔
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ شان محمد المصباحی القادری
ممبئی مہاراشٹر انڈیا