اذان واقامت
اعتکاف کا بیان
نماز جنازہ و عیدین کی نماز میں اذان کیوں نہیں دی جاتی؟
سوال
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
نماز جنازہ اور تراویح وعیدین کی نماز میں اذان اور تکبیر کیوں نہیں ہوتی ہے؟
المستفی مدثر عالم کٹیہار بہار
جواب
اذان نماز پنجگانہ اور جمعہ کیلئے سنت ہے اور اس کے علاوہ کیلئے سنت نہیں کہ اس کے علاوہ کیلئے سنت میں ورود نہیں ہوا
ہدایہ میں ہے
اﻷﺫاﻥ ﺳﻨﺔ ﻟﻠﺼﻠﻮاﺕ اﻟﺨﻤﺲ ﻭاﻟﺠﻤﻌﺔ ﺩﻭﻥ ﻣﺎ ﺳﻮاﻫﺎ ﻟﻠﻨﻘﻞ اﻟﻤﺘﻮاﺗﺮ
(ج١،ص٤٣،ش)
ردالمحتار میں ہے
ﻗﻮﻟﻪ ﻛﻌﻴﺪ ﺃﻱ ﻭ ﻭﺗﺮ ﻭﺟﻨﺎﺯﺓ ﻭ ﻛﺴﻮﻑ ﻭ اﺳﺘﺴﻘﺎء ﻭ ﺗﺮاﻭﻳﺢ ﻭ ﺳﻨﻦ ﺭﻭاﺗﺐ ﻷﻧﻬﺎ اﺗﺒﺎﻉ ﻟﻠﻔﺮاﺋﺾ ﻭاﻟﻮﺗﺮ ﻭﺇﻥ ﻛﺎﻥ ﻭاﺟﺒﺎ ﻋﻨﺪﻩ ﻟﻜﻨﻪ ﻳﺆﺩﻯ ﻓﻲ ﻭﻗﺖ اﻟﻌﺸﺎء ﻓﺎﻛﺘﻔﻲ ﺑﺄﺫاﻧﻪ ﻻ ﻟﻜﻮﻥ اﻷﺫاﻥ ﻟﻬﻤﺎ ﻋﻠﻰ اﻟﺼﺤﻴﺢ ﻛﻤﺎ ﺫﻛﺮﻩ اﻟﺰﻳﻠﻌﻲاﻩـ ﺑﺤﺮ ﻓﺎﻓﻬﻢ ﻟﻜﻦ ﻓﻲ اﻟﺘﻌﻠﻴﻞ ﻗﺼﻮﺭ ﻻﻗﺘﻀﺎﺋﻪ ﺳﻨﻴﺔ اﻷﺫاﻥ ﻟﻤﺎ ﻟﻴﺲ ﺗﺒﻌﺎ ﻟﻠﻔﺮاﺋﺾ ﻛﺎﻟﻌﻴﺪ ﻭﻧﺤﻮﻩ ﻓﺎﻟﻤﻨﺎﺳﺐ اﻟﺘﻌﻠﻴﻞ ﺑﻌﺪﻡ ﻭﺭﻭﺩﻩ ﻓﻲ اﻟﺴﻨﺔ ﺗﺄﻣﻞ
(ج٢،ص٦٣)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ شان محمد المصباحی القادری
ممبئی مہاراشٹر انڈیا
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ