Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ وضو میں تین بار کلی کرتے ہیں تو کیا تینوں بار غرارہ کے ساتھ کلی کرنی ہے یا غرارہ ایک ہی بار کرنا ہے اس کا جواب دیں آپ کی مہربانی ہو گی المستفی حافظ عبدالمالک یاقوت گنج فرخ آباد یوپی

       جواب

کلی اور ناک میں پانی چڑھانا جدا سنت اور ان دونوں میں مبالغہ کرنا جدا سنت اور کلی میں مبالغہ یہ ہے کہ غرغرہ کرے لہذا مبالغہ چاہئے چاہے ایک بار میں ہو یا تین بار میں
درمختار مع میں ہے والمبالغۃ فیھما بالغرغرۃ ومجازوۃ المارن لغیر الصائم لاحتمال الفساد اسی کے تحت
ردالمحتار میں ہے ھی السنۃ الخامسۃ وفی شرح الشیخ اسمعیل عن شرح المنیۃ والظاھر انھا مستحب قولہ بالغرغرۃ ای فی المضمضۃ و مجاوزۃ المارن فی الانتنشاق

(ردالمحتار ،ج١، ص٢٥٤)
بہار شریعت میں ہے پھر تین چُلّو پانی سے تین کُلّیاں کرے کہ ہر بار مونھ کے ہر پُرزے پر پانی بہ جائے اور روزہ دار نہ ہو تو غَرغَرہ کرے (ح٢، ص٢٩٨) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ شان محمد المصباحی القادری

ممبئی مہاراشٹر انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ