Headlines
Loading...
نماز جنازہ کے بعد مردے کو دیکھنا یا دیکھانا کیسا

نماز جنازہ کے بعد مردے کو دیکھنا یا دیکھانا کیسا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ نماز جنازہ کے بعد مردہ کو دیکھنا یا دکھانا جاٸز ہے یا نہیں شریعت میں اس کا کیا حکم ہے جواب عنایت فرمائیں المستفی قاصد رضا نعیمی رانچی جھارکھنڈ

       جواب

بعدنماز جنازہ میت دیکھنا یا دکھانا جس کی وجہ سےتاخیر ہو یہ خلاف سنت ہے کچھ جگہوں پر ایسا دیکھنے میں آتا ہے کہ بعد نماز جنازہ میت کو روک کر دیکھتے و دکھاتےہیں ایسا ہرگز نہیں کرناچاہیۓ میت کا غسل کفن ہوجاۓ تو جلد ازجلد جنازہ پڑھکر دفن کردیناچاہیے
حدیث شریف میں ہے عَنْ عَلِیِّ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ یَا عَلِیُّ ثَلَاثُ لَّا تُؤَ خِّرْھَا اَلصَّلٰوۃُ اِذَاَتَتْ وَالْجَنَازَۃُ اِذَا حَضَرَتْ وَالْاَ یِّمُ اِذَا وَجَدْتَ لَھَا کُفُوًا حضرت علی بن ابی طالب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا اۓ علی! تین چیزوں میں دیر نہ کرو نماز کو جب اس کا وقت ہو جائے جنازہ کو جب آ جائے اور بیوہ کے نکاح کو جب تم اس کا کفو پا لو جامع الترمذی ، المجلدالاول ، ابواب الجناٸز ، ص ١٢٧ {مجلس برکات}
علامہ سیدامین ابن عابدین شامی حنفی متوفی١٢٥٢ھ تحریر فرماتےہیں {قوله ويسرع في جهازه} لما رواه أبو داود عنه صلى الله عليه وسلم لما عاد طلحة بن البراء وانصرف قال ما أرى طلحة إلا قد حدث فيه الموت،فإذا مات فآذنوني حتى أصلي عليه وعجلوا به فإنه لا ينبغي لجيفة مسلم أن تحبس بين ظهراني أهله والصارف عن وجوب التعجيل الاحتياط للروح الشريفة فإنه يحتمل الإغماء میت کے کفن دفن میں جلدی کی جائے حدیث مذکور کی بنا پر جو
سنن ابوداود میں ہے کہ جب حضورﷺ طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ کی عیادت فرماکر واپس لوٹے تو آپ نے ارشاد فرمایا مجھےمحسوس ہورہا ہے کہ ان کےلیے موت کا پیغام آچکا ہے ، جب ان کا انتقال ہوجائے تو مجھے خبر کردینا تاکہ میں ان کی نماز پڑھاؤں اور ان کے کفن دفن میں جلدی کروں اس لیے کہ مسلمان کی میت کے لیے مناسب نہیں ہے کہ اس کو اس کے گھر والوں کے درمیان روک کررکھا جائے اور میت پر موت کا اثر ظاہر ہوتے ہی فورا تدفین اس لیے واجب نہیں کی گئی کہ کہیں یہ بے ہوشی نہ ہو، یعنی جب موت کا اطمینان ہوجائے تو پھر تدفین میں جلدی لازم ہوگی

الدرالمختار شرح علی تنویرالابصار ، المجلدالثالث ، ص ٨٣ {بیروت لبنان}
پتہ چلا تاخیر کرنا جاٸز نہیں! ہاں اگر کوٸی خاص ہے مثلا میت کا گھروالا ہے تو چلتےچلتے دکھا سکتے ہیں یاد رہےتاخیر نہ ہو واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ عبیداللّٰه حنفی بریلوی

مقام دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی} ١٤ربیع النور٣٤٤١؁ھ بروز منگل

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ