اجرت .تجارت
باب الحدیث
باب قبرستان
قبرستان کی مٹی پاک ہے یا ناپاک
سوال
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام و مفتیان شرع متین مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ قبرستان کی مٹی پاک ہے یا ناپاک ہے اگر ناپاک ہے تو کس وجہ سے پوری تفصیل سے کتابوں کے حوالے سے مزین فرماکر جواب جلد مرحمت فرماٸیں نوازش ہوگی
المستفی راقب علی بریلی شریف یوپی
جواب
مجھے افسوس عوام الناس میں کچھ ایسےبھی ہیں اتنے موٹےمساٸل سےبھی ناواقف ہیں!
میں پو چھنا چاہتا ہوں کیا قبرستان میں کسی قسم کی گندگی ڈالی جاتی ہے ؟ یا پیشاب پاخانہ کیا جاتا ہے ؟ یا وہ جانوروں رہاٸش گاہ ہے ؟ جس کےسبب ناپاکی کا حکم دیاجاۓ!
قبرستان ایک مقدس جگہ کا نام ہے جو ابتداء ہی پاک ہوتی ہےاور ان شاء اللہ پاک ہی رہےگی ہاں اگر کوٸی شخص وہاں گندگی کرے یا کسی جانور پہنچ کر الودگی کرے تو اس سے عظمت قبرستان پر کوٸی فرق نہیں پڑتا ہاں گنہگار وہ ہوں گے جو اسطریقے کی حرکات قبیحہ کریں گے
متعدداحادیث طیبہ میں نبی کریمﷺ نے اداب قبرستان کےمتعلق تلقین فرماٸی
مثلا قبرستان میں جوتا پہن کر نہ جاٶ کسی قسم کی وہاں گندگی نہ کرو! وغیرہ
لہذا قبرستان کی زمین پاک ہی ہوتی ہے حتی کہ عام زمینیں بھی پاک ہوتی ہیں جب تک ان نجاست وغیرہ نظر نہ آۓ اور زمین کا وہی حصہ ناپاک ہوتاہے جہاں نجاست ہوتی ہے
لہذا قبرستان میں کہیں گندگی نظر آۓ تو وہاں کےلوگوں پر لازم ہے کہ فورا صفاٸی کریں
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ عبیداللّٰه حنفی بریلوی
مقام دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی}
١٤ربیع النور٣٤٤١ھ بروزمنگل
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ