

سوال
السلام علیکم ورحمة اللہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل میں کہ
ہمارے یہاں کی عورتیں رات میں درخت کے پتے توڑنے سے منع کرتی ہیں اور برا سمجھتی ہیں
تو کیا عورتوں کے اس فعل پر عمل کیا جائے
المستفی ابرار الحق مالدہ ٹاؤن بنگال
جواب
اگر عورتوں کےمنع کرنے کا مقصد یہ ہےکہ بلاوجہ نہیں توڑنا چاہیے جسکی وجہ سے گھر الودہ ہو کوڑا کرکٹ ہو! وغیرہ وغیرہ ، تب تو درست ہے اس میں کوٸی قباحت نہیں!
اور اگر ان کا مقصد یہ ہے کہ رات میں توڑنا روانہیں کہ گھر میں نقصانات پیدا ہوتےہیں یا پھر کوٸی مصیبت آنےکا اندیشہ ہے تو یہ خیال سراسر غلط ہے! وقت ضروت توڑسکتےہیں خواہ دن ہو یارات!
مسرت و شادمانی مصاٸب و آلام سب من جانب اللہ ہوتا ہے
جیساکہ قرآن میں ہے
وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ۠
اور تم کچھ نہیں چاہ سکتے مگر یہ کہ اللہ چاہے جو سارے جہانوں کا رب ہے
{سورہ تکویر ، آیت ٢٩}
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ عبیداللّٰه حنفی بریلوی
مقام دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی}
١٥ربیع النور٣٤٤١ھ بروزبدھ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ