سوال
ایک ضروری سوال در پیش ہے جو ایک بیہودہ آدمی جو خد عظیم ترین عالم دین کہتا ہے اسنے کیا ہے تو اس سوال کا جواب قرآن و حدیث کی روشنی میں دیں-
سوال - اللہ رب العزت ماں کے پیٹ میں بچے کے کس عضو کو سب سے پہلے بناتا ہے
المستفی محمد صابر احمد
جواب
آدم عليه السلام کا پہلا عضو جو بنایا گیا اس کے متعلق دو اقوال ہیں. ایک یہ کہ سر پہلے بنایا گیا دوسرا مرد کا عضوء خاص. ممکن ہے اسی ترتیب سے اللهﷻ کے کُن کہنے سے دیگر انسان بھی بنتے ہوں
غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، قَالَ: أَوَّلُ مَا خَلَقَ اللَّهُ مِنْ آدَمَ رَأْسَهُ فَجَعَلَ يَنْظُرُ وَهُوَ يَخْلُقُ، قَالَ: وَبَقِيَتْ رِجْلَاهُ , فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ الْعَصْرِ قَالَ: يَا رَبِّ عَجِّلْ قَبْلَ اللَّيْلِ، فَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالَى: {وَكَانَ الْإِنْسَانُ عَجُولًا: الإسراء: ١١}
(مصنف ابن ابی شیبة، م: ٣٥٩١١)
سلیمان فارسی رضی الله تعالى عنه سے روایت کیا کہ
آدم عليه السلام کے سر کو الله ﷻ نے سب سے پہلے پیدا فرمایا تو وہ پیدا ہونے کے بعد دیکھنے لگے عصر کے بعد ان کے پاؤں کا بننا باقی رہ گیا. عرض کیا: اے میرے رب رات سے پہلے جلدی کرکے میری ٹانگیں بھی بنا دیجئے
اسی کو فرمایا
{وَكَانَ الْإِنْسَانُ عَجُولًا: الإسراء: ١١}
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَوَّلُ مَا خَلَقَ اللَّهُ مِنَ الْإِنْسَانِ فَرْجَهُ. ثُمَّ قَالَ: هَذِهِ أَمَانَةٌ اسْتَوْدَعْتُكَهَا، أَوْ قَالَ: خَبَّأْتُهَا عِنْدَكَ، فَالْفَرْجُ أَمَانَةٌ، وَالسَّمْعُ أَمَانَةٌ، وَالْبَصَرُ أَمَانَةٌ
(فوائد تمام، رقم الحدیث: ٩١٠؛ الورع لابن أبی الدنیا، ٩٢/١، م: ١٣٣؛ نوادر الاصول، الأصل الثالث والخمسون والمائة، ٢٠٦/٢؛ الدر المنثور، ٦٧١/٦)
ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا
انسان میں جو چیز کی سب پہلے الله ﷻ نے تخلیق کی وہ شرم گاہ ہے. پھر فرمایا یہ میری امانت ہے تیرے پاس اسے اس کے حق کے سوا ضائع نہ کرنا تو شرم گاہ امانت ہے، کان امانت ہیں اور آنکھیں امانت ہیں
عن عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: إِنَّ أَوَّلَ مَا خَلَقَ اللَّهُ مِنَ الْإِنْسَانِ أَوْ آدَمَ فَرْجُهُ. تعظیم قدر الصلاۃ لمحمد المزوری
رقم الحدیث: ٥١٢؛ تفسیر الثعلبی، ٦٨/٨؛
عبد الله ابن عمرو فرماتے ہیں
انسان میں یا آدم عليه السلام میں جو چیز کی سب پہلے اللهﷻ نے تخلیق کی وہ عضوء تناسل ہے
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ ابن علیم المصبور الرضوی العینی
مقام ممبئی مہاراشٹر ممبئی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ