Headlines
Loading...


حضرت فرائض حج کتنے ہیں.؟ 

سائل :48436

الجواب صدرالشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں کہ حج میں   یہ چیزیں   فرض ہیں 

  (1)  احرام کہ یہ شرط ہے

 (2)   وقوفِ عرفہ یعنی نویں   ذی الحجہ کے آفتاب ڈھلنے سے دسویں   کی صبح صادق سے پیشتر تک کسی وقت عرفات میں   ٹھہرنا

(3)  طواف زیارت کا اکثر حصہ، یعنی چارپھیرے پچھلی دونوں   چیزیں   یعنی وقوف و طواف رُکن ہیں ۔

 (4)   نیت

(5)   ترتیب یعنی پہلے احرام باندھنا پھر وقوف پھر طواف۔

(6)   ہر فرض کا اپنے وقت پر ہونا، یعنی وقوف اُس وقت ہونا جومذکورہوا اس کے بعد طواف اس کا وقت وقوف کے بعد سے آخر عمر تک ہے

(7) مکان یعنی وقوف زمینِ عرفات میں ہونا سوا بطنِ عرنہ کے اور طواف کا مکان مسجد الحرام شریف ہے

(درمختار ردالمحتار بہار شریعت ح:6ص:1041،تا1042، مطبوعہ دعوت اسلامی) واللہ تعالٰی اعلم 

کتبہ فیضان_سرور_مصباحی  17/رمضان المبارک 1439ھ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ