Headlines
Loading...
رمضان میں عورت نماز وتر کب ادا کرے تراویح بعد یا پہلے

رمضان میں عورت نماز وتر کب ادا کرے تراویح بعد یا پہلے


سوال مرد حضرات تو وتر تراویح کے بعد ادا کرتے ہیں۔۔۔اور عورتوں کو وتر پڑھنے کا حکم تراویح سے پہلے ہے یا بعد میں جواب عنایت فرمائیں

سائل مولانا محمد عرفان رضوی

الجواب رمضان میں تراویح پڑھنے والے کے لیے لازم نمازوں کی ترتیب یہ ہے کہ پہلے عشا کی فرض پڑھے، پھر تراویح، پھر وتر خواہ مرد ہوکہ عورت

ہاں اگر تراویح نہیں پڑھنی ہے تو پھر ترتیب وہی عام دنوں کی طرح ہوگی مگر ایسی صورت میں تراویح جو کہ مردو عورت سب کے لیے سنت مؤکدہ ہے اس کے چھوڑنے کا گناہ ہوگا

بہارشریعت میں ہے 

جس طرح مردوں کے لیے سنت مؤکدہ ہے یوں ہی عورتوں کے لیے بھی سنت مؤکدہ ہے اس کا چھوڑنا جائز نہیں (فتاوی قاضی خان)

 واللہ تعالٰی اعلم

 کتبہ فیضان_سرور_مصباحی  15/رمضان المبارک 1439ھ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ