Headlines
Loading...
کیا اہل حدیث نماز میں قرآن میں دیکھ کر پڑھتے ہیں؟

کیا اہل حدیث نماز میں قرآن میں دیکھ کر پڑھتے ہیں؟

(مسئلہ) عرض ہے کہ اہل حدیث نماز میں قرآن میں دیکھ کر پڑھتے ہیں اور جب رکوع میں جاتے ہیں تو ڈیسک  پر رکھ دیتے ہیں.. دلیل بھی پیش کرتے ہیں. برائے مہربانی جواب سے مطلع فرمائیں اور اس بارے میں جو احادیث ہیں وہ بھی.

(جواب) ہمارے مذہب میں یہ جائز نہیں ہے کہ یہ عمل بیرون نماز کا ہے اور اس سے نمازی نماز کے باہر خیال کیا جاسکتا ہے۔ مصحف کا رکھنا اٹھنا عمل کثیر ہے اور بے ادبی گمان کیا جاسکتا ہے۔ اہل حدیث کیا دلیل پیش کرتے ہیں؟ انہیں تو اسے بدعت قرار دینا چاہیے کہ حضور اکرم ﷺ سے نہ ایسا کرنا منقول ہے نہ اس کا حکم۔ صحابہ کا عمل وقول تو ان کے نزدیک حجت نہیں تو اس کا ذکر ہی کیا۔ یاد رہے کہ حضور اکرم ﷺ سے معمول سے ہٹ کر جو اعمال دوران نماز پیش آئے وہ ان کا ہی خاصہ ہے اور ان کا ہر غیر معمولی عمل بھی اللہ کے حکم پر ہی اعتقاد کیا جاتا ہے لہذا ان اعمال کو عمل کثیر گمان نہیں کیا جاسکتا ہے والله تعالی أعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا


(مسئلہ) حرام مال سے سونا چاندی خریدا، اُس سونا چاندی کی زکوۃ حلال مال سے دے سکتا ہے یہ نہیں؟ 

(الجواب) حرام مال پر زکوۃ نہیں ہوتی کہ اس کا واپس لوٹانا واجب ہے اور اگر یہ ممکن نہ ہوتو اسے صدقہ کرنا واجب ہے۔ قال الإمام رحمة الله: سود ورشوت اور اسی قسم کے حرام وخبیث مال پر زکوۃ نہیں کہ جن جن سے لیا ہے اگر وہ لوگ معلوم ہیں تو انہیں واپس دینا واجب ہے اور اگر معلوم نہ رہے تو کل کا تصدق کرنا واجب ہے (فتاوی رضویہ ٦٥٦/١٩) والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ