(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ایک مقرر صاحب کہتے کہ اگر قرآن میں سورہ رحمن ہے تو علی رحمن کی جان ہے اس طرح کا جملہ کہنا کیسا ہے؟
(جواب) مقرر صاحب کا یہ کہنا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ رحمن یعنی اللہ عزوجل کی جان ہیں تو یہ جملہ کفریہ ہے۔ مقرر صاحب پر تجدید ایمان فرض ہے۔ اگر ان کی مراد یہ ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سورہ رحمن کی جان ہیں تو یہ اگرچہ کفریہ نہیں ہے مگر بے معنی اور نامناسب ہے والله تعالی أعلم
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا
(مسئلہ) کیا نمازِ تہجد کے لئے سونا شرط ہے؟
(جواب) نماز تہجد کا مطلب ہی یہی ہے کہ وہ نماز جو بیداری کے بعد رات میں پڑھی جائے یہاں امتحان بندے کی نیند کا ہے جو اس نماز کو افضل کرتی ہے اگر آدمی رات بھر جاگے اور نماز پڑھے تو اسکی نماز صلاۃ اللیل کہلائے گی تہجد جیسی فضیلت اس نماز کو میسر نہیں آتی کیونکہ اس میں بندہ نیند کو جوکہ اسے عزیز ہے ترک کرکے نماز ادا نہیں کرتا والله تعالی اعلم
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ