لڑکا نامرد ہو تو لڑکی طلاق لے سکتی ہے یا نہیں
(مسئلہ) زید کی شادی کو چار برس ہوگے اور اولاد نہیں ہوئی لڑکی والوں نےسب ٹیسٹ کروا لیے ٹیسٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یہ لڑکا کبھی باپ نہیں بن سکتا لڑکی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لڑکے کا اب کوئی کاروبار بھی نہیں ہے ساتھ اس کو کینسر بھی ہوگیا ہے لڑکی کے گھر والے کہتے ہیں کہ اب تم کسی اور سے شادی کر لو اور اس کو چھوڑ دو ابھی تمہاری عمر بھی ہے اب لڑکی اس کو چھوڑتی ہے تو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
(جواب) لڑکی زید سے طلاق لے سکتی ہے نہ دے تو مال کے عوض مانگ سکتی ہے یہ باتیں شرعا جائز ہیں لیکن اگر زید دخول پر اور نفقہ دینے پر قادر ہے تو محض اس کی خستہ حالت کی وجہ سے لڑکی کو ایسا کرنا نہیں چاہیے یہ وہ مسئلہ نہیں ہے کہ قاضی نکاح فسخ کروا سکے والله تعالی اعلم
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا
(مسئلہ) اس بارے میں علماء کیا فرماتے ہیں کہ (۱) کسی مخلوق کو خداوند بولنا کیسا آقا وبادشاہ کے معنی میں (۲) خدا خود بنا بولنا صحیح ہے یا غلط؟ اگر غلط ہے تو کیا حکم ہے؟
(جواب) جہاں یہ لفظ خدائے تعالی کے لیے خاص سمجھا جاتا ہے جیسے ہند وپاک وغیرہ وہاں اسے بمعنی دیگر مخلوق کے لیے استعمال کرنا جائز نہیں (٢) اللہ تعالی ازل سے ہے اس کی ابتداء نہیں یہ کہنا کہ خدا خود بنا غلط ہے اگرچہ قائل پر حکم کفر نہیں والله تعالی اعلم
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ