Headlines
Loading...


مسئلہ مکرمی قبلہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ضروری گزارش یہ ہے کہ ایک حافظ صاحب نے اپنی بیوی کے ساتھ اپنے والد کو زنا کرتے دیکھا اور وہ عورت حاملہ بھی تھی حافظ صاحب نے اُسی وقت اپنی بیوی کو تین طلاق دے دیا اور اپنے گھر سے الگ ہوگئے اب آپ جواب عنایت فرمائیں کہ طلاق جائز ہوئی یانہیں ؟ اور حافظ صاحب امامت کرسکتے ہیں یانہیں ؟ خط ملتے ہی جواب عنایت فرمائیں تاکہ ہم لوگ ساری باتوں سے واقف ہوجائیں یہ خط انجمن کی طرف سے آپ کی خدمت میں روانہ کررہا ہوں حافظ صاحب کے والد صاحب کو شرعاً کون سی سزادی جائے؟ جواب سے ممنون فرمائیں فقط والسلام

المستفی محمدپہلوان خاں برکا کانا ہزاری باغ

الجوابـــــــــــــــــــ بعون الملک الوہابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جب حافظ صاحب نے اپنے والد کو اپنی منکوحہ سے زنا کرتے ہوئے دیکھا توحافظ صاحب کی زوجہ اُن پر بغیرطلاق ہی کے حرام ہوگئی علاوہ ازیں جب حافظ صاحب نے اپنی منکوحہ کو طلاق دے دی تو طلاق کے بعد وہ بدرجہ اولیٰ ان کی زوجیت سے خارج ہوگئی اب کسی صورت میں وہ عورت حافظ صاحب کے لئے جائز نہ ہوگی حافظ صاحب کی اقتدا میں نماز صحیح ہوگی اُن کے پیچھے نماز پڑھنے میں کوئی قباحت نہیں ہے ہندوستان میں اسلامی حکومت نہیں کہ یہاں حدشرعی جاری کیا جائے شرعی قانون کے مطابق تو حافظ صاحب کے والد کو رجم یعنی سنگسار کرنا چاہیے لیکن ایسا کرنا یہاں ممکن نہیں اس لئے اب سوائے توبہ کے کوئی دوسری صورت نہیں جب تک زانی وزانیہ اعلانیہ توبہ نہ کریں ان سے میل جول سلام وکلام چھوڑ دینا چاہیے مسلمان اُن سے کسی طرح کا تعلق نہ رکھیں وہ وتعالیٰ اعلم وعلمہٗ جل مجدہٗ اتم

کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ محمد فضل کریم غفرلہ الرحیم رضوی خادم دارالافتاء ادارۂ شرعیہ بہار پٹنہ

نقل شدہ فتاویٰ ادارہ شریعہ جلد اوّل صفحہ نمبر 221

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ