Headlines
Loading...
کیا حضرت آسیہ وحضرت مریم محمد ﷺ کی بیبیاں ہیں

کیا حضرت آسیہ وحضرت مریم محمد ﷺ کی بیبیاں ہیں



مسئلہ کیافرماتے ہیں علماء دین شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں 
(۱) امین الواعظ ص ۲۳۶مع حوالہ تفسیر ابن کثیر میں لکھا ہے کہ وقت وفات بی بی خدیجہ رضی اللہ عنہا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اے خدیجہ خدانے تیرے لیے یاقوت سرخ کا محل بنایا ہے جس میں کوئی خلاف مرضی کام نہ ہوگا جب تم وہاں جاؤ تو میری دونوں بیویوں سے میرا سلام کہہ دینا خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ وہاں آپ کی دو بیبیاں مجھ سے پہلے کون سی پہنچ گئیں ہیں فرمایا کہ ایک آسیہ امراۃ فرعون دوسری مریم والدہ عیسیٰ علیہ السلام خدانے ان سے میرا نکاح کردیا ہے خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا ضرور کہہ دوں گی۔ معلوم کرنا اسے ہے کہ حضرت آسیہ وحضرت مریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بیبیاں ہیں یانہیں تحریرفرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں گے
(۲) ایک مولانا صاحب کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص جنازے کی نماز پڑھنے کے لیئے وضو کرے تواس وضو سے فرض نماز نہیں ہوگی یہ بات کہاں تک ٹھیک ہے صاف صاف تحریر فرماکر شکریہ کا موقع دیں عین وکرم ہوگا
۹۲/۷۸۶
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ !
(۱) اس قسم کی روایت صحیح حدیثوں میں نظرسے نہیں گزری اورنہ مذکورہ کتاب میں تلاش کرنے پر ملی بہرحال یہ روایت ضعیف معلوم ہوتی ہے اورعقل ونقل کے خلاف ہونے کی وجہ سے قابل اعتماد نہیں
(۲) مولانا کا قول غلط ہے بہ نیت عبادت جووضوکیاجائے گا اس سے تمام نمازیں پڑھی جاسکتی ہیں واللہ تعالیٰ اعلم
نقل شدہ فتاویٰ ادارہ شریعہ جلد اوّل صفحہ نمبر / 89 /90

کتبہ محمد فضل کریم غفرلہ الرحیم رضوی دارالافتاء ادارہ شرعیہ بہار پٹنہ ۲۴؍۱؍۷۸ء

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ