Headlines
Loading...
سنت کی پہلی رکعت میں سورہ الناس پڑھ دیا تو ؟

سنت کی پہلی رکعت میں سورہ الناس پڑھ دیا تو ؟


چار رکعت والی نماز مثلا سنت میں پہلی رکعت میں قل اعوذ برب الناس پڑھ دے تو باقی رکعت میں سورۃ کس طرح پڑھے 

💓السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ💓

📜سوال__________↓↓↓

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ زید چار رکعت والی نماز مثلا سنت میں پہلی رکعت میں قل اعوذ برب الناس پڑھ دے تو باقی رکعت میں سورۃ کس طرح پڑھے اسی سورت کو پڑھے یا الف لام میم سے شروع کرے اگر الف لام میم سے کرے اور اسے یاد نہ تو کہا کرے بینوا توجروا 

✒️سائل سنین رضا احمد آباد ھند

ا________(🖊)__________

💓وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ💓

الجواب بعون الملک الوھاب

قرآن کریم قصداً خلافِ ترتیب پڑھنا مکروہ ہے لیکن اگر کوئی بے اختیار پہلی رکعت میں سورۂ ناس پڑھ لے تو اس کے لئے حکم یہ ہے کہ وہ بقیہ رکعتوں میں بھی سورۂ ناس ہی پڑھے گا کیونکہ نماز میں ایک سورۃ کو دوبارہ اور سہ بارہ پڑھنا منکوس اور اُلٹا قرآن پڑھنے سے بہتر ہے 

لہٰذا سوال نامہ کی پہلی صورت میں اگر فرض نماز ہے تو اس کی دوسری رکعت میں بھی سورۂ ناس پڑھی جائے گی اور اگر چار رکعت والی سنت نماز ہے تو اس کی بقیہ تینوں رکعتوں میں سورہ ناس ہی پڑھنا ہوگا سوال نامہ کی دوسری صورت میں دوسری رکعت میں سورۂ ناس پڑھنے کے بعد بقیہ رکعتوں میں بھی سورہ ناس ہی دوہرائی جائے گی فتح القدیر میں ہے کہ و إن قرأ فى رکعة سورۃ وفى الثانیة ما فوقها أو فعل ذلك فى رکعة فھو مکروہ و إن وقع هذا من غیر قصد بأن قرأ فى الأولی ( قل أعوذ برب الناس ) یقرأ فى الثانیة هذہ السورۃ أیضًا  اھ ( فتح القدیر ج 1 ص 352 ) 

اور بحر الرائق میں ہے کہ فإن اضطر بأن قرأ فى الأولی قل أعوذ برب الناس أعادہا في الثانیة إن لم یختم القرآن فى رکعة  اھ ( البحر الرائق ج 2 ص 57 ) 

اور فتاوی شامی میں ہے کہ أما بلا قصد بأن قرأ فى الأولی قل أعوذ برب الناس یکررها فيى الثانیة لأن التکرار أهون من القراء ۃ منکوسًا اھ ( 📘فتاوی شامی ج 2 ص 268 باب صفة الصلاۃ ) 

اور الجوهرة النيرة على مختصر القدوري میں ہے کہ و إذا قرأ فی الأولى ﴿ قل أعوذ برب الناس ﴾ يقرأ في الثانية ﴿ قل أعوذ برب الناس ﴾ أيضا اھ (📕 جوھرہ نیرہ ج 1 ص 58 ) 

اور بہار شریعت میں ہے کہ  دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کی تکرار مکروہ تنزیہی ہے جب کہ کوئی مجبوری نہ ہو اور مجبوری ہو تو بالکل کراہت نہیں مثلاً پہلی رکعت میں پوری قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھی تو اب دوسری میں بھی یہی پڑھے یا دوسری میں  بلاقصد وہی پہلی سورت شروع کر دی یا دوسری سورت یاد نہیں آتی تو وہی پہلی پڑھے اھ

(📗بہار شریعت ج 1 ص 548 قرآن مجید پڑھنے کا بیان )

🌸والله تعالیٰ اعلم بالصواب🌸

کتبہ حضرت علامہ ومولانا مفتی محمدکریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی

ا________(🖊)__________

🗓️مؤرخہ: ۲۷رجب المرجب ١٤٤١؁ھ

{📔شائع کردہ سنی حنفی فقہی گروپ📔}

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ