Headlines
Loading...
جمعہ واجب ہونے کے لیے کتنے شرطیں  ہیں ؟

جمعہ واجب ہونے کے لیے کتنے شرطیں ہیں ؟


جمعہ واجب ہونے کے لیے کتنے شرطیں  ہیں ؟

❣السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ❣

📜السوال__________↓↓↓

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کتنے لوگوں پر جمعہ فرض ہے؟؟کتنے لوگ پڑھ سکتے ہیں بحوالہ جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔عین کرم ہوگا

✒️السـائل 👈 محمد آصف رضا

❣وَعَلَيْكُم السـَّلَام وَرَحمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ❣‎

📝الجواب بعون الملک الوھاب

جمعہ واجب ہونے کے لیے گیارہ شرطیں  ہیں ان میں  سے ایک بھی معدوم ہو تو فرض نہیں  پھر بھی اگر پڑھے گا تو ہوجائے گا بلکہ مرد عاقل بالغ کے لیے جمعہ پڑھنا افضل ہے اور عورت کے لیے ظہر افضل ہاں  عورت کا مکان اگر مسجد سے بالکل متصل ہے کہ گھر میں  امام مسجد کی اقتدا کر سکے تو اس کے لیے بھی جمعہ افضل ہے اور نابالغ نے جمعہ پڑھا تو نفل ہے کہ اس پر نماز فرض ہی نہیں ((📗👈درمختار ردالمحتار))

جن جن پر جمعہ فرض ہے وہ یہ ہیں (۱)👈 شہر میں مقیم ہونا (۲)👈 صحت ہونا (۳)👈 عاقل ہونا (۴)👈 بالغ ہونا (۵)👈 مرد ہونا (۶)👈 آزاد ہونا (۷)👈 انکھیارا ہونا (۸)👈 چلنے پر قادر ہونا (۹)👈 قید میں نہ ہونا (۱۰) بادشاہ یاچور وغیرہ کسی ظالم کا خوف نہ ہونا (۱۱)مینھ یا آندھی یا اولے یا سردی کا اس قدر نہ ہونا کہ ان سے نقصان کا صحیح خوف ہو ان تمام پر جمعہ فرض ہے

(📚👈حوالہ بہار شریعت جلد چہارم ص ۷۷۳)

واللہ اعلم بالصواب 

 کتبہ حضرت علامہ و مولانا محمد مشاہد رضا قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دارالعلوم شہید اعظم دولھا پور پہاڑی انٹیاتھوک ضلع گونڈہ یوپی الھند

 (🗂مورخہ 29/03/2020)

{📗شائع کردہ سنی مسائل شرعیہ گروپ📗}

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ