
گائے بچہ جننے کے بعد اس گائے کا دودھ کتنے دنوں بعد پینا جائز ہے؟
السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ
📜سوال__________↓↓↓
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ گائے بچہ جننے کے بعد اس گائے کا دودھ کتنے دنوں بعد پینا جائز ہے چالیس دن سے پہلے اس دودھ پر فاتحہ کر سکتے ہے یا نہیں جواب عنایت فرمائیں عنایت ہوگی
💫سائل : امین الاسلام
وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
گائے بھنیس اور بکری کے بچہ دینے کے بعد جو پہلی مرتبہ دودھ نکالا جاتاہے جسے ہماری زبان میں پیوس کہتے ہیں اس دودھ کا کھانا پینا جائز ہے شرعا کوئی حرج نہیں اھ ( 📔فتاوی فیض الرسول قربانی کا بیان ج 2 ص 453 )
اور فاتحہ ہر حلال و جائز چیز پر درست ہے لہذا اس دودھ پر فاتحہ دینا درست ہے چاہئے چالیس دن کے بعد دے یا پہلے اسکے لئے کوئی وقت دن متعین کرنا ضروری نہیں جب چاہئے جب فاتحہ دلا سکتے ہیں
🔷والله تعالیٰ اعلم بالصواب🔷
کتبہ حضرت علامہ ومولانا مفتی محمدکریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی
🗓️مؤرخہ: ۱۸رجب المرجب ١٤٤١ھ
{{📔 سنی مسائل شرعیہ گروپ📔}}
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ