Headlines
Loading...
یہ کہنا سوائے اللّٰه کے حضور کا مرتبہ کوئی نہیں جانتا

یہ کہنا سوائے اللّٰه کے حضور کا مرتبہ کوئی نہیں جانتا



ایک صاحب کا کہنا ہے کہ سوائے اللّٰه کے حضور صلی اللّٰه علیہ وسلم کا مقام و مرتبہ کسی کو معلوم نہیں؟

ا________(🖊)__________

السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ

📜سوال__________↓↓↓

کیا حضرت جبرئیل علیہ السلام کو مقام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم معلوم ہے؟ایک صاحب کا کہنا ہے کہ سوائے اللّٰه کے حضور صلی اللّٰه علیہ وسلم کا مقام و مرتبہ کسی کو نہیں معلوم یہاں تک کہ جبرئیل علیہ السلام کو بھی۔ ایک دوسرے صاحب کا کہنا ہے کہ جبرئیل علیہ السلام کو معلوم ہے ۔ جواب عنایت فرمائیں

💫المستفتی : شمس تبریز

ا________(🖊)__________

وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

حقیقتاً اللہ و تبارک وتعالی کے علاوہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی حقیقت کو کوئی نہیں جانتا ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ 

قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه تعالى عليه وسلم يا ابا بكر والذى بعثنى بالحق لم يعلمنى حقيقية ربى 

یعنی رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے ابو بکر قسم ہے اس ذات کی جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث فرمایا میری حقیقت کو میرے رب کے سوا کسی نے نہیں جانا یا پہچانا اھ 

(📔 مطالع المرات علامہ محمد مہدی بن احمد بن علی فاسی علیہ الرحمہ ص 129 )

والله تعالیٰ اعلم بالصواب


ا________(🖊)__________

*🖊از قلــــــــــم* 

کتبہ حضرت علامہ ومولانا مفتی محمدکریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی

🗓️مؤرخہ: ۱۸رجب المرجب ١٤٤١؁ھ

{📔شائع کردہ سنی مسائل شرعیہ گروپ📔}

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ