Headlines
Loading...
رمضان میں ایک نیکی کا ستر ثواب ہے تو ایک گناہ کا کتنا ہوگا؟

رمضان میں ایک نیکی کا ستر ثواب ہے تو ایک گناہ کا کتنا ہوگا؟


(مسئلہ) رمضان شریف میں ایک نیکی کے بدلے ستّر نیکی ملتی ہے تو کیا ایک گناہ کے بدلے بھی ستّر گناہ ملتا ہے؟ 

(جواب) رمضان میں سزا یا اعمال سیاہ پر متعین گناہوں پر زیادتی نہیں ہوتی کیونکہ یہ رحمت کا مہینہ ہے اور فرمایا نبی کریم ﷺ نے رمضان المكفر (فیض القدیر ٢١٣/٤ رمضان گناہوں کو مٹانے والا ہے) اور فرمایا حضور ﷺ نے إنما سمي الرمضان لأنه يرمض الذنوب عباد الله(تفسیر الرازی ٩٠/٥ رمضان کو رمضان اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ گناہوں کو جلا دیتا ہے) وقال ﷺ أتاكم شهر رمضان شهر بركة فيه خير يغشيكم الله فينزل الرحمة ويحط فيه الخطايا ويستجاب فيه الدعاء ينظر الله إلى تنافسكم ويباهي بكم ملائكته فأدوا الله من أنفسكم خيرا فإن الشقي من حرم فيه رحمة الله عز وجل (الأمالی للشجری م ١٢٣٤) والله تعالی اعلم باالصواب

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ