
نماز جنازہ کب سے کب تک پڑھ سکتے ہیں.؟
نماز جنازہ کب سے کب تک پڑھ سکتے ہیں.؟
✧✧✧ـــــــــــــــــ{⏳}ـــــــــــــــــــــ✧✧✧
❣اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ❣
📜السوال__________↓↓↓
نماز جنازہ کب سے کب پڑہی جاتی ہے جواب عنائت فرمائے بہت مہربانی ہوگی
🖊السائل::👈محمد دلشاد عالم رضوی
✧✧✧ـــــــــــــــــ{⏳}ـــــــــــــــــــــ✧✧✧
❣وَعَلَيْكُم السـَّلَام وَرَحمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ❣
📝الجواب بعون الملک الوھاب(👇)
جنازہ اگر اوقاتِ ممنوعہ میں لایا گیا ،تو اسی وقت پڑھیں کوئی کراہت نہیں کراہت، اس صورت میں ہے کہ پیشتر سے طیار موجود ہے اور تاخیر کی یہاں تک کہ وقتِ کراہت آگیا
(📘بہار شریعت حصہ سوم صفحہ 456)
حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں منع فرماتے تھے تین اوقات میں نماز جنازہ پڑھنے سے اور مردوں کو دفن کرنے سے بھی ایک تو جب سورج طلوع ہو رہا ہویہاں تک کہ بلند ہو جائے دوسرے جس وقت کو ٹھیک دوپہر ہو جب تک سورج ڈھل نہ جائے تیسرے جس وقت سورج غروب ہونے لگے جب تک پورہ غروب نہ ہو جائے
(📗صحیح مسلم شریف جلد 1ص276)
اگر ان تین اوقات میں جنازہ آجائے جن میں تمام نمازیں پڑھنا خواہ فرض ہو یا سنت یا نفل مکروہ ہیں تو اس وقت بھی نماز جنازہ ادا کردی جائے
البتہ اگر جنازہ پہلے آجائے اور کسی وجہ سے اتنی تاخیر ہو جائے اور وقت ان اوقات مکروہہ میں داخل ہوجائے تو پھر اسے مؤخر کیا جائے گا اور اس وقت جنازہ پڑھنا یقیناً مکروہ ہے جنازہ اس وقت پڑھنا کہ ابھی سورج میں تغیر نہ ہو بہتر ہے اس کے بعد عند الغروب الشمس ناجائز مکروہ ہے
(📗کتاب الجنائز ص 318)
*🍂واللہ اعلم باالصواب🍂*
✧✧✧ـــــــــــــــــ{⏳}ـــــــــــــــــــــ✧✧✧
کتبہ حضرت علامہ و مولانا محمد انور رضا صاحب قبلہ مد ظلہ العالی النورانی پیاگ پور بہرائچ شریف یوپی الھند
✅🌻✅الجواب صحیح والمجیب نجیب محمد شعیب رضا قادری بنارسی ثم دیناجپوری
✅🌻✅الجواب ھوالجواب واللہ ھو المجیب المصیب المثاب محمد ذيشان رضا القادری الرضوی شاہپوری مرادابادی
✅🌻✅الجواب ھوالجواب واللہ ھو المجیب المصیب المثاب العبد محمد مشاہدرضاقادری رضوی دارالعلوم شہید اعظم دولھاپور پہاڑی انٹیاتھوک ضلع گونڈہ
✧✧✧ـــــــــــــــــ{🌹}ـــــــــــــــــــــ✧✧✧
🗂 مؤرخہ:(۲۳) شعبـان المعـظم ۱۴۴۱ھ
(🌻شائع کردہ سنی مسائل شرعیہ گروپ🌻)
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ