Headlines
Loading...

دیوبندی وہابی کی یہاں کھانا کھانا نیز اور ان کا پیسہ مسجد ومدرسہ میں لگانا کیسا ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ

 ❣️السوال❣️

میرا یہ سوال ہے کہ دیوبندی وہابی سے بات چیت کر سکتے ہے یا نہیں اور اس کے یہاں کھانا کھا سکتے ہے یا نہیں اور ان لوگوں کا پیسہ مسجد ومدرسہ میں لگا سکتے ہے یا نہیں بحوالہ جواب عنایت فرماٸیں عین نوازش ہوگی

✍️الساٸل: محمد نورانی رضا 

 •──────────────────•

🌹وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ🌹

📝الجواب: بعون الملک الوھاب

صورت مسؤلہ میں صاحب فتاوی فقیہ ملت تحریر فرماتے ہیں کہ دیوبندی وہابی جماعت اسلامی کسی بھی بد عقیدہ کو سلام کرنا یا ان کے سلام کا جواب دینا یا ان کے لئے سلام لکھنا یا ان کے لئے دعائیہ کلمات جیسے زید کرمہ ـ اطال اللہ عمرہ زید شرفہ وغیرہ لکھنا یا کہنا سخت نا جائز وحرام ہے اور اگر کوئ ایسا کرے تو وہ ناقص الایمان ہے 

(حدیث شریف میں ایاکم وایاھم لا یضلونکم ولا یفتنونکم ان مرضو افلا تعودوھم وان ماتو افلا تشھدوھم وان لیقتموھم فلا تسلموا علیھم ولا تجالسوھم ولاتشاربوھم ولا تواکلوھم ولا تناکحوھم ولا تصلوا علیھم ولا تصلوا معھم )

یہ حدیث مسلم ـ ابو داؤد ابن ماجہ عقیلی اور ابن حبان کی روایات کا مجموعہ ہےاب رہی بات وہابیوں سے روپیہ پیسہ لینے کی یا پھر چندہ کی تو وہابیہ دیابنہ کا یا پھر کسی بد مذہب سے کوئ چندہ تعاون لینا جائز نہیں ہے جیسا کہ صاحب فتاوی فیض الرسول تحریر فرماتے ہیں ان سے کسی طرح کا تعلق دین وایمان کے لئے زہر قاتل ہے

(📓ماخوذ فتاوی فقیہ ملت جلد1 صفحہ نمبر 27)

🌀والله تعالیٰ اعلم بالصواب🌀

کتبہ سگ بارگاہ غوث اعظم بندۂ احقر فقیر صفی اللہ رضوی خان صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی مقام سسواں پٹھان پوسٹ پچپوکھری بازار ضلع سنت کبیر نگر خطیب وامام گوبندہ پور پوسٹ بہادر پور ضلع بستی

 🗓 (۲۳)👈شعبان العظم ۱۴۴۱؁ھ مطابق (۱۹)اپریل ٠٢٠٢؁ء بروز👈 اتوار

{📔 سنی حنفی فقہی گروپ📔}

•──────────────────•

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ