Headlines
Loading...
کیا غیر صحابہ کو رضی اللہ تعالٰی عنہ کہ سکتے ہیں

کیا غیر صحابہ کو رضی اللہ تعالٰی عنہ کہ سکتے ہیں


لفظ رضی اللہ تعالٰی عنہ غیرصحابہ کے علاوہ دوسرے کو کہ سکتے ہیں

اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ

السوال

بعد سلام عرض ہے کہ غیر صحابہ کو رضی اللہ تعالٰی عنہ کہ سکتے ہیں مکمل دلیل کے ساتھ وضاحت فرما دیں مہربانی ہوگی

 ✍️الساٸل محمد ساجد رضا قادری مہتری نیپال 

وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ

📝الجواب: بعون الملک الوھاب

صورت مسؤلہ میں تَرَضِّيْ کا استعمال (رضی اللہ عنہ کہنا)صلوٰۃ و سلام کی طرح قرآن پاک کے متعدد مقامات پر مومنین صالحین کے لئے بھی رضی اللہ عنہ کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں

(1 جو سچے بندے ہیں رَّضِيَ اللّهُ عَنْهُمْ وَرَضُواْ عَنْهُ اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی(المائده : 119)

(2. رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ أُوْلَئِكَ حِزْبُ اللَّه(المجادله : 22)

اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی یہ ہے اللہ کی جماعت

(3. رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ذَلِكَ لِمَنْ خَشِيَ رَبَّه(البینة : 8)

اللہ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی یہ (خوشخبری) اس کے لئے ہے جو اپنے رب سے ڈرے

تَرَحُّم (رحمۃ اللہ علیہ کہنا)اسی طرح رحمۃ اللہ علیہ کے الفاظ بھی مومنین صالحین کے لئے قرآن پاک میں جابجا مذکور ہیں 

(1. رَحْمَتُ اللّهِ وَبَرَكَاتُهُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الْبَيْت(ھود : 73))

اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں تم پر اس گھروالو

(2 أُولَـئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَـئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ(البقره : 157)

یہ لوگ ہیں (تنگی و تکلیف میں صبر کرنے والے) جن پر ان کے رب کی درودیں ہیں اور رحمت اور یہی لوگ راہ پر ہیں

مذکورہ آیات سا انتخاب ہے ورنہ اس موضوع پر بہت کچھ اور بھی نصوص پیش کی جاسکتی ہیں۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ قرآن و سنت کی رو سے صلوۃ سلام رحمت و رضا اور ان سے مشتق ہونے والے تمام کلمات کا اطلاق انبیائے کرام صحابہ کرام اور اولیاء علماء شہداء بلکہ عام مسلمانوں پر بھی جائز ہے جب قرآن و سنت سے اس کا ثبوت موجود ہے اور وہ بھی عبارۃ النص سے تو ان کلمات طیبات کو ان میں سے کسی بھی طبقہ پر شرعاً عرفاً بولا جاسکتا ہے جبکہ ناجائز ہونے کی کوئی ایک بھی دلیل شرعی نہیں۔ ان قطعی نصوص کے ہوتے ہوئے کسی عالم کے قول کی آخر کیا حیثیت رہ جاتی ہے

💓والله تعالیٰ اعلم بالصواب💓

کتبہ سگ بارگاہ غوث اعظم بندۂ احقر فقیر صفی اللہ رضوی خان صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی مقام سسواں پٹھان پوسٹ پچپوکھری بازار ضلع سنت کبیر نگر خطیب وامام گوبندہ پور پوسٹ بہادر پورضلع بستی

🗓 (۲۳)👈شعبان العظم ۱۴۴۱؁ھ مطابق (۱۹)اپریل ٠٢٠٢؁ء بروز👈 اتوار

{📔شائع کردہ سنی حنفی فقہی گروپ📔}

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ