Headlines
Loading...
خطبہ ثانی میں ان اللہ وملئکتہ اس سے پہلے تسمیہ پڑھنا کیسا ہے

خطبہ ثانی میں ان اللہ وملئکتہ اس سے پہلے تسمیہ پڑھنا کیسا ہے

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 اک سوال عرض ہے کہ جمعہ کی پہلی خطبہ میں جو بیٹھ کر گھڑے ہوتے تو دوسری خطبہ میں یعنی خطبہ ثانی میں جو آیت ہے ان اللہ اس سے پہلے اگر کوی تسمیہ پڑھے تو کوی حرج تو نہیں کچھ لوگ اعترض کر رہے ہیں کہ یہ قرآن میں بڑھانا ہوا اور یہ نہیں پڑھنا_ _چاہیے پلیز اسکا مدلل اور تشفی بخش جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں کرم ہوگا ۔جتنی جلدی ہوسکے پلیز

سائل👈🏻مولانا کوکین نظامی

  وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

_*📖الجواب👇*_
خطبہ در حقیقت چند چیزوں پر مشتمل ہے چاہے خطبہ جمعہ ہو یا نکاح اور خطبہ میں حمد ، ثنا ، صلوٰة و سلام ، اور ذکر خلفاٸے راشدین و صحابہ کرام ، و حسنین کریمین ، و ازواج مطہرات ، و تلاوت قرآن مجید ، و ذکرِ حدیث نبوی ﷺ و وعظ و نصیحت پر مشتمل ہے اور بزبان عربی ہو غیر عربی خطبہ مسنون نہ ہوگا (📙حبیب الفتاوی ص ٥٠٧ )
صورت مسٸولہ میں خطبہ ثانیہ میں آیتِ درود سے قبل تسمیہ پڑھنے میں کوٸی کراہت نہیں کیونکہ تسمیہ کو معترض صاحب قرآن کی آیت نہیں مانتا تب بھی پڑھنے میں حرج نہیں کہ شروع قرآت سے پہلے بسم اللہ پڑھنا مستحب ہے اور یہاں آیت درود جو کہ قرآن ہے تو مستحب پہ عمل ہو رہا اور ایک بات کی وضاحت درکار ہیکہ تسمیہ حمد و ثنا و آیاتِ قرآن میں داخل ہے تو اب کسی لحاظ سے خطیب تسمیہ پڑھتا ہے تو جاٸز ہی گردانا جاٸیگا معترض صاحب کا اعتراض بے محل و باطل و لغو ہے

(واللّٰہ و رسولہ اعلم بالصواب)

🖋️کتبــــــــــــہ؛حـــضـــرت عــلامــہ ومولانا محـــمـــد جــابـــر الـقـادری رضــــوی

بــتاریـخ(01)ستمبر(2019)عــیــســوی
اســـــلامی مـــعــلـومات گــروپ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ