Headlines
Loading...
ناپاکی کی حالت میں قرآن کا چھونا کیسا؟

ناپاکی کی حالت میں قرآن کا چھونا کیسا؟

اَلسَــلامُ عَلَيْـكُم وَرَحْمَـةُ اَللهِ وَبَـرَكاتُــهُ
*📖ســــوال:👇*
 حضرت ایک مسلہ ہےاگر بنا وضو کلام پاک کو اٹھایا جائے مطلب اگر پیٹی میں رکھے ہیں اور پیٹی ہی پکڑ کے لیا جائے کلام پاک نہ چھوا جائے تو کیسا ہے ؟؟ اور صرف بنا وضو ہی نہیں بلکہ ناپاکی کی حالت میں بھی چھوا گیا پیٹی یا_ _جزدان تو حکم شرعی کیا ہے رہنمائی فرمائیں فقط والسلام۔۔

ساٸـل: حافظ محمـد نسیم احـــمد اشرفی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

*الجـــواب بعــــــون الملک الوہاب؛👇*
صورت مسئولہ میں اگر قرآن کریم غلاف ( جزدان ) میں ہو یا بکس ( پیٹی ) میں ہو اور الگ کپڑے سے پکڑے تو جنبی ، حیض ونفاس والی عورت اور محدث ( بے وضو ) کے لئے شرعاً کوئی ممانعت و قباحت نہیں ...!!! بلاشبہ جائز ہے جیسا کہ " (📙بہار شریعت جلد اول ، حصہ دوم ، صفحہ ٤٢)، سطر ١٨ ، مطبوعہ قدیم ، ناشر قادری بک ڈپو بریلی شریف " میں ہے کہ :" اگر قرآن مجید جزدان میں ہو تو جزدان پر ہاتھ لگانے میں حرج نہیں یونہی ...!!! رومال ، وغیرہ کسی کپڑے سے پکڑنا جو نہ اپنا تابع ہو ، نہ قرآن مجید کا ، تو جائز ہے کرتے کی آستین ، دوپٹے کی انچل سے ، یہاں تک کہ چادر کا ایک کونا اس کے مونڈھے پر ہے ، دوسرے کونے سے چھونا حرام ہے کہ یہ سب اس کے تابع ہیں -اور " (📓تفسیر نعیمی جلد اول کے مقدمہ صفحہ ٢٧) " پر ہے کہ :" جنبی ، حیض ونفاس والی عورتوں کو قرآن پاک کو چھونا بھی جائز نہیں - اگر چھونا پڑ جائے تو کسی علیحدہ کپڑے سے چھوئیں ...!!!فرق یہ ہے کہ بے وضو آدمی بھی بغیر کپڑے قرآن پاک کو نہ چھوئے ...!!!فرق یہ ہے کہ بے وضو اپنے کرتہ کے دامن سے بھی پکڑ سکتا ہے اور وہ لوگ ( جس پر غسل فرض ہے ) علیحدہ کپڑے سے پکڑیں ...!!! -"اور "(📚قانون شریعت حصہ اول صفحہ ٣٩) " پر ہے کہ :" اگر قرآن پاک جزدان میں ہو تو ، یارومال وغیرہ کسی الگ کپڑے میں لپٹا ہوتو اس پر سے ہاتھ لگانے میں حرج نہیں -"

(واللّٰہ و رسولہ اعلم بالصواب)

شــــــــرف قلـــــــم: مــفـــتی محـــمـــد جــعــفـر عــلــی صدیقی رضـوی،

۲۰/اگست ۲۰۱۹ء بروز منگل
اســـــــلامی مـــعــلــومات گــــروپ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ