کیا مسجد میں امام کا حجرہ بناسکتے ہیں
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الســـــــــــــــــوال
کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا مسجد کے اندر امام صاحب کا حجرہ بنانا درست ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام
سائل & محمد شاکر رضوی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
📚 الجوابــــ بعون الملک الوہابــــ
صورت مسئولہ میں اگر مسجد کے ذمہ داران کی طرف سے مسجد کی تعمیر سے پہلے ہی حجرہ امام صاحب اور دیگر مصالح مسجد کے لیے چھت یا مسجد کے کسی بھی حصے پر رہائش یا ضروریات کے لیے کمرے بنانے کی نیت کرلی گئی ہو تو اس کی اجازت ہے ۔ اگر پہلے نیت نہ کی گئی ہو تو اب نیت نہیں کی جاسکتی,جیسا کہ در مختار کی کتاب الوقف میں ہے
(📖لو بنی فوقہ بیتا للامام لا یضر لأنہ من المصالح اما لوتمت المسجدثم اراد البناء منع ولو قال عنیت ذٰلک لم یصدق)
📕شامی جلدثالث ص (۵۱۲)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
( ✒ ) = کتبـــــــــــــــــــــــــہ👇
حــضـــرت عـــلامــہ ومـــولانــا محمــــــــد نــوشــــاد ـ عــالـــم صـاحـب قبـلـہ
{ اســـلامـی معـلــومـات گـــــــروپ }
Masha allah
جواب دیںحذف کریں