Headlines
Loading...
کتنے عمر سے لڑکا اور لڑکی کا گناہ لکھانا شروع ہو جاتا ہے

کتنے عمر سے لڑکا اور لڑکی کا گناہ لکھانا شروع ہو جاتا ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  السلام علیکم کیا فرماتے علماء دین و شرع متین اس بارے میں کہ کتنے عمر سے لڑکا اور لڑکی کا گناہ لکھانا شروع ہو جاتا ہے المستفی محمود حسین واسعپور دھنباد)

       جواب

لڑکا لڑکی جب بالغ ہو جائیں جب سے گناہ لکھنا شروع ہوجاتا ہے بلوغت کے لیے لڑلی لڑکا دونوں کی حد پندرہ سال ہے اس سے پہلے جب بھی بالغ ہو جائیں بالغ ہونے کی نشانی ہے احتلام وحیض اور، نابالغی میں اس لیے گناہ نہیں لکھا جاتا ہے کہ نابالغ بچے مرفوع القلم ہوتے ہیں
جیسا کہ حدیث شریف میں ہے عن علي : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال رفع القلم عن ثلاثة عن النائم حتى يستيقظ وعن الصبي حتى يشب وعن المعتوه حتى يعقل "اھ
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تین طرح کے لوگ مرفوع القلم ہیں ( یعنی قابل مواخذہ نہیں ہیں) سونے والا جب تک نیند سے بیدار نہ ہو جائے بچہ جب تک بالغ نہ ہو جائے اور دیوانہ جب تک سمجھ بوجھ والا نہ ہو جائے

( سنن الترمذي / باب ما جاء فیمن لا یجب علیہ الحد ۲ /۳۷۹ )
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۱۱ محرم الحرام ۱۴۴۴ ھجری ۱۰ اگست ۲۰۲۲ عیسوی چہار شنبہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ