Headlines
Loading...
کیا مردے کو دفن کرنے کے بعد روح گھر آتی ہے

کیا مردے کو دفن کرنے کے بعد روح گھر آتی ہے

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 
کیافرماتےہیں علماۓ کرام ومفتیان عظام اس مسٸلہ کےبارےمیں کہ روح کاکیا معاملہ ہے میں نے سنا ہےکہ دفنانے کے بعد گھرپر بھی آتی رہتی ہے اس کی کیا حقیقت ہے براۓ مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمایٸں عین نوازش ہوگی فقط والسلام ۔
 ساٸل عطاوارث رضوی 
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎  
الجواب بعون الملک الوھاب : مسلمانوں کی روحیں تو جنت میں ہوتی ہیں انہیں اختیار ہوتا ہے جہاں چاہیں جایٸں ان کی روحیں ہر روز و شب جمعہ اپنے گھر آتی ہے ۔ فتاویٰ امام نسفی سے فتاویٰ رضویہ شریف جلد چہارم صفحہ 233 میں ہے ان ارواح المومنین یاتون فی کل لیلة الجمعة ویوم الجمعة فیقومون بفنا ٕ بیوتھم ثم ینادی کلواحد منھم بصوت خرین یااھلی ویا اولادی ویا اقرباٸ اعطفوا علینا بالصدقة واذکرونا ولاتنسونا وارحمونا فی غربتنا الخ بےشک مسلمانوں کی روحیں ہر روز وشب جمعہ اپنے گھرآتی اور دروازے کے پاس کھڑی ہوکر دردناک آواز سے پکارتی ہیں کہ اے میرے گھروالو ! اے میرے بچو اے میرے عزیزو ! ہم پر صدقہ سے مہر کرو ہمیں یادکرو بھول نہ جاٶ ہماری غریبی میں ہم پر ترس کھاٶ ۔ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے جب عید یا جمعہ یا عاشورے کادن یاشب برأت ہوتی ہے اموات کی روحین آکر اپنے گھروں کے دروازوں پر کھڑی ہوتی ہے اور کہتی ہیں ۔ہے کوٸ کہ ہمیں یادکرے ہے کوٸ ہم پر ترس کھاۓ ہے کوٸ ہماری غربت کی یاد دلاۓ ۔اسی طرح کنزالعباد میں بھی کتاب الروضہ امام زندویسی سے منقول ہے۔
                   واللہ تعالی اعلم 
کتبہ عبدالستاررضوی خادم ارشدالعلوم عالم بازار کلکتہ                   ١١       جمادی الاول ١٤٤١ھ
            اســـــلامی مـــعــلـومات گــروپ
 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ