کیا موبائل یا واٹشاپ سے کئے گئے سلام کا جواب دینا واجب ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علماء دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کیا رہنمائی فرمائیں گے اگر کوئی msm یا WhatsApp پر سلام کہے تو کیا ایسے سلام کا جواب واجب ہے ؟؟
برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام
محمد عطا وارث
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب
سلام کرناسنت ہےاورجواب دیناواجب ہےتوجس طرح ملاقات میں سلام کاجواب دیناواجب ہےاسی طرح خط ایس ایم ایس میسیج میں لکھےہوئے سلام کاجواب دینابھی واجب ہے
علامہ علاوالدین حصکفی علیہ الرحمہ فرماتےہیں
ویجب رد جواب کتاب التحیۃ کردالسلام
درمختار
علامہ شامی علیہ الرحمہ فرماتےہیں
لان الکتاب من الغائب بمنزلۃ الخطاب من الحاضروالناس عنہ غافلون
ترجمہ :خط وکتابت کےذریعہ کیےگئےسلام کاجواب واجب ہےکیونکہ غائب کاخط حاضر کےخطاب کےدرجےمیں ہےاورلوگ اس حقیقت سےغافل ہیں
فتاوی شامی جلد نہم صفحہ 594کتاب الحظروالاباحۃ
حضور علامہ صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتےہیں
خط میں سلام لکھاہوتاہے اس کابھی جواب واجب ہے
بہارشریعت حصہ 16جلد3صفحہ 463مکتبۃ المدینۃ دھلی
فتاوی عالمگیری میں ہے
لایسقط فرض جواب السلام الا بالاسماع کمالایجب (جواب السلام) الابالاسماع
فتاوی عالمگیری جلد5صفحہ 326
سلام کاجواب دینافوراواجب ہےبلاعذرتاخیرکی توگنہگارہوااوریہ گناہ جواب دینےسےدفع نہ ہوگابلکہ توبہ کرنی ہوگی
فتاوی شامی جلدنہم صفحہ 583
لہذاموبائل کےسلام کاجواب بھی فورادیناواجب ہےتاخیرکےباعث گناہ ہوگااب وہ سلام چاہئے میسیج کےذریعہ ہویاپھرایس ایم ایس کےذریعہ یاپھر کال کےذریعہ یاپھر خط وکتابت کےذریعہ ہرصورت میں یہی حکم ہے
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
حضرت علامہ مولانا محمد افسر قادری صاحب قبلہ
٧ جمادی الاول ١٤٤١ھ
اســـــلامی مـــعــلـومات گــروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ