1.10.2020

عورتوں کو لیپیسٹک لگانا از روئے شرع کیسا ہےــــــــــــــ

الســـلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ لڑکیوں کا لیبیسٹک لگانا از روئے شرع کیسا ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام

         محمد شاکر رضوی

وعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ 

📖الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب

صورت مسؤلہ میں اگرلیپیسٹک کےاندر حرام یاناپاک اشیاء کی آمیزش ہوتووہ مسلمہ عورتوں کیلئے حرام ہے اوراس کےلگےرہنےکی صورت میں نہ وضودرست اورنہ نماز درست ہاں اگر لیپیسٹک کےساتھ اس کافارمولہ بھی موجود ہوکہ جس سے ظن غالب ہو (ملحق بہ یقین ہو) کہ اس میں حرام وناپاک اشیاء کی آمیزش نہیں ہے تووہ عورتوں کیلئےجائزہے کہ وہ سامان زینت ہے اورزینت عورتوں کیلئے رواہے پھراگر لیپیسٹک کاجرم(جسم) پانی کےبہاؤ کونہ روکےاوروہ لبوں پرموجود ہوتووہ عورتوں کیلئےمانع وضو وغسل نہیں ہوناچاہئےکیونکہ لیپیسٹک کاوہی حکم ہےجومہندی اورمہندی کےجرم کاہے جیساکہ سرکاراعلیٰ حضرت امام اہلسنت فاضل بریلوی رحمتہ اللہ علیہ نے نے تعلیقات شامی میں سرمہ کے جرم کومہندی کے جرم کی طرح بدلالۃ النص ثابت فرمایا
اوردرمختارباب الفرائض الغسل جلداول میں ہے
لایمنع الطھارۃ خرءذباب وبرغوث لم یصل الماءتحتہ وحناءولوجرمہ بہ یفتی
یہ آسانی زینت کےسبب عورتوں کودی گئ ہےورنہ غسل کااطلاق ازروئےاصطلاح فقہی اس پرصادق نہیں آتا

  واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

*🖊شـــــرف قــــلـــم 🖊*
حــضـــرت عـــلامــہ و مـــولانــا محمــــــــد افـســـــر رضـــا حشمتـی سعـدی عفـی عنـــہ صـاحـب قبـلـہ

تاریخ قمری 03/04/1441ھ
تاریخ شمسی 01/12/2019ء

( اســلامـی مــعــلـومــات گــروپ)

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

Whatsapp Button works on Mobile Device only