Headlines
Loading...
حضور صل اللہ علیہ وسلم کوجب آخری غسل دیا گیا تو وہ پانی کیا ہوا؟

حضور صل اللہ علیہ وسلم کوجب آخری غسل دیا گیا تو وہ پانی کیا ہوا؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
  
       الســـــــــــــــــوال👇

کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ حضور ﷺ کی وفات پر حضور ﷺ کو غسل کسنے دیا اور جب غسل دیا گیا تو غسل کے پانی کو کیا کیا گیا زید کا کہنا ہے کہ حکم خداٸے تعالی سے غسل کے پانی کو دنیا کے ہر گوشے میں چھڑکا گہا جہاں جہاں پانی کا قطرہ گرا وہاں پر مسجدیں بناٸی گیں اس میں امر طلب یہ ہے کہ زید کا قول درست ہے یا نہیں جواب عنایت فرمایں مہربانی ہوگی

  سائل ÷ محمد شاکر رضوی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 *📚 الجوابـــــ بعون الملک الوھابــــ👇*
صورت مسئولہ میں آپ کو غسل دینے کے لۓ چاروں طرف سے چادر کو تان دیا گیا اور اس میں حضرت عباس ،حضرت علی ،حضرت فضل ،وقثم ایک روایت میں قثم کی بجاے ابو ثفیان کا نام ہے اور حضرت اسامہ بن زیر و شقران جمع ہوۓ حضرت اباس نے اپ کو اپنے سینے پر لیا اور ہاتھوں میں دستانے پہن کر ہاتھوں کو پیرہن مبارک میں داخل کیا حضرت اسامہ اور شقران رضی اللہ عنہما قمیص مبارک کے اوپر سے پانی ڈالتے تھے حضرت عباس و قثم رضی اللہ عنہما ایک پہلو سے دوسرے پہلو پر لے جانے پر حضرت علی مرتضی کرم اللہ وجہ کی اعانت و امداد کرتے تھے اور غیب سے بھی غسل میں اعانت واقع ہوئی
📘اسلامی حیرت انگیز معلومات ص ٢٤١
📘 مدارج النوہ ج ٢ ص ٧٤٤
سرورعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل مبارک کا پانی چار شیشوں میں بھر کر ایک شیشی حضرت جبرئیل علیہ السلام نے لیا ، ایک حضرت میکائیل علیہ السلا م نے ، ایک حضرت اسرافیل علیہ السلام نے اور ایک حضرت عزرائیل علیہ السلام نے لیا ۔ حضرت عزرائیل علیہ السلام نزع کے وقت مومنوں کے منھ میں اس میں سے ایک قطرہ ڈال دیتے ہیں اس سے موت کی سختی میں آسانی ہو جا تی ہے ، حضرت میکائیل علیہ السلام منکر نکیر کے سوال کے وقت ایک قطرہ ڈال دیتے ہیں اس سے جواب میں سہولت ہوتی ہے ، حضرت اسرافیل علیہ السلام قیامت کے دن ایک قطرہ چہرے پر چھڑک دیں گے اس سے قیامت کی دہشت سے امن ملے گا اور حضرت جبرائیل علیہ السلام دیدار الہی ہوتے وقت ایک قطرہ آنکھوں پر مل دیں گے جس سے دیدار خداوندی کے مشاہدے کی طاقت حاصل ہو جائے گی " اھ تحفة الواعظین
📘 بحوالہ کیا آپ جانتے ہیں ص 14 : پہلا باب)

      والـــلـــہ اعـــــــلـــم بـــالصــــواب

        شــــــــرف قــلــــم

حضـــرت عـــلامـہ و مــــولانا مـحـمــــد شــــفــیــــق رضــــا رضــــــوی صـــاحـبـــ قبـلـــہ

 { اســـلامـی معـلــومـات گـــــــروپ }

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ