Headlines
Loading...
تمباکو سگریٹ کا استعمال کرنا کیسا ہے

تمباکو سگریٹ کا استعمال کرنا کیسا ہے

❂اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ❂

        الســـــــــــــــــــــوال 👇
بعدسلام علماےکرام ومفتیان عظام کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ گٹکا,کھینی،,بیڑی ,سگریٹ, تمباکو ,اورگل وغیرہ استعمال کرناکروانا کیسا ہے؟ یا پھران نشیلی چیزوں کاخریدوفروخت کرناکیسا ہے؟قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماکر شکریہ کاموقع دیں عین کرم نوازش ہوگی
          
المستفتی محمدشمشیر علی نوری

❂وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ❂  

📚 الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب👇

تمباکو کی اقسام واغراض اور خواص مختلف ہوتی ہیں اسلئے اسکے استعمال میں مختلف اقوال ہیں، لیکن غالبًا اس کا استعمال بلا غرض صحیح یعنی علاج وغیرہ کیلئے نہیں ہوتا ہے، اور شریعت اسلامیہ اپنے ماننے والوں کو ہر ایسی چیز کے کھانے اور پینے سے منع کرتی ہے جو اسے فورًا یا آہستہ آہستہ ہلاک کردے، قرآن کریم میں رب ذوالجلال کا ارشاد ہے:
📖وَلَاْ تُلْقُوْبِاَیْدِیْکُمْ اِلَی التَّھْلُکَة ۚۖ
  اور اپنے ہاتھوں سے اپنے آپکو ہلاکت میں نہ ڈالو
(📖 سورة البقرہ، آ؎١٩٥، رکو؏٢٠)
اس پر یہ شاہد ہے، اسلئے اگرتمباکو کے استعمال سے نشہ لگ جاتی ہو تو اسکا استعمال حرام ہوگا اور اگر نشہ نہ ہو تب بھی اس میں فضول خرچی اور مال کو ضائع کرنا ہے یہ دونوں چیزیں پائ جاتی ہے، لہذا اس کا استعمال ممنوع ومکروہ ہے۔

  والـــلـــہ اعـــــــلـــم بـــالصــــواب

  ✍ شـــــــــــرف قـــــــــلــم 
 حــضــــرت عـــلامــہ ومـــــولانـــا
مـــحــمــد عـــــمـــر فــاروق ربـّـــانی صــــاحــب قبـــــلہ

٢٣ ماہ شعبان المعظم ١٤٤١

اســـــلامی مـــعــلـومات گــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ