تلاوت قرآن کے وقت استاذ کی تعظیم کے لئے کھڑا ہونا کیسا ہے

 ❂اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ❂

     الســـــــــــــــــــــوال 👇
کیا فرماتے علمائے دین و مفتیان کرام مسئلے ذیل میں کہ تلاوت قرآن کے وقت اگر کوٸی استاذ آجاۓ تو اس کی تعظیم کے لئے اٹھنا کیسا ہے جواب عنایت فرماٸیں حوالے کے ساتھ

         المستفتی👈 عبد اللہ 

  ❂وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ❂  

 📚 الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب

تلاوت قرآن کے وقت اگر کوئی استاذ آجائے تو اس کی تعظیم کے لئے کھڑا ہونا جائز ہے جیسا کہ غنیہ المتملی میں ہے کہ " قيام القارى للقادم تعظيما اذا كان مستحقا للتعظيم ذكره فى القنية " اھ یعنی پڑھنے والے کا آنے والے کے لئے تعظیما کھڑا ہونا جب کہ وہ قابل تعظیم ہو "
📘 اھ ( غنیہ : واما القراة خارج الصلوة ص 497 )
اور بہار شریعت میں ہے کہ " تلاوت کرنے میں کوئی شخص معظم دینی ، بادشاہ اسلام یا عالم دین یا پیر یا استاذ یا باپ آجائے تو تلاوت کرنے والا اس کی تعظیم کو کھڑا ہوسکتا ہے "
 📘 اھ( بہار شریعت ج 1 ص 552 : قرآن مجید پڑھنے کا بیان )

  والـــلـــہ اعـــــــلـــم بـــالصــــواب

  ✍ شـــــــــــرف قـــــــــلــم 👇
 حــضــــرت عـــلامــہ ومـــــولانـــا مــفـــتـــی کــــــریم الــلہ رضــــــوی صــــاحــب قبـــــلہ

٢٠ شعبان المعظم ١٤٤١ ھ

📚اســـــــلامی مـــعــلــومات گــــروپ 📚

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0