Headlines
Loading...
مــســـلمانوں کو آپس میں بغض رکھنا کیسا ،؟

مــســـلمانوں کو آپس میں بغض رکھنا کیسا ،؟

  اَلسَـلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

 📜 کیا فرماتـے ہیں علمائے کـرام اس مسئـلہ کے بارے میں آج کل یہ بات عام ہوگئی ہے کہ انسان میں اگر جھگڑا ہو جاتا ہے تو بات کرنا بندکردیتا سالو سال تک اور شادی بیواہ میں بھی اور میت میں بھی جانا تک بند کر دےتے ہیں ایسا کر نا اسلام میں کیسا ہےاس پر تفسـیر کے سـاتھ دلیـل پیـش کـرے کتاب وحـدیث کی روشـنی میں جـواب عنـایت فـرمائیں      

      سـاٸـل:محمـــد نعیم الدین

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    الجـــــــواب بـعــون الملک الـوہاب

صورت مسٸولہ میں اس کا جواب حدیث پاک کی روشنی میں ملاحظہ کرلیں👇
📖عن ابی ھریرة رضی اللہ تعالہ عنہ قال۔ قال رسول اللہ ﷺ ” لایحل لمسلم ان یھجر اخاہ فوق الثلث ، فمن ھجرفوق ثلث فمات دخل النار
حضرت ابوھریرہ رضی اللہ تعالی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ کسی مسلمان کو یہ جاٸز نہیں کہ وہ اپنے مسلمان بھاٸی کو تین دن سے زیادہ چھوڑےجس نے تین دن سے زیادہ چھوڑا اور وہ اسی حال میں مرگیا تو جہنم میں داخل ہوگا
📙الجامع الصحیح للبخاری باب الھجرت
📘الصحیح للمسلم جلد ٢ باب تحریم البھرفوق ثلاثة ایام ص ٣١٦
📙فتاوی رضویہ شریف جلد ٣ ص ٢٥٢
📖عن ابی ایوب الانصاری رضی اللہ تعالی عنہ قال ۔ قال رسول اللہ ﷺ لایحل للرجل ان یھجر اخاہ فوق ثلث لیال ، یلتقیان فیعمرض ھذا ویعرض ھذا وخیر ھما الذی یبدأ بالسلام حضرت ایوب انصاری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ آدمی کو حلال نہیں کہ اپنے مسلمان بھاٸی کو تین رات سے زیادہ چھوڑے راہ میں ملیں تو یہ ادھر منہ پھیرے وہ ادھر منہ پھیرے اور ان میں بہتر وہ ہے جو پہلے سلام کرے یعنی ملنے کی پہل کریں
📘الجامع الصحیح للبخاری جلد ٢ باب الھجرة ص ٨٩٧
📙صحیح للمسلم جلد ٢ ص ٣١٦
📘فتح الباری للعسقلانی جلد اول ص ٤٩١
📙مشکوة المصابیح للتبریزی ص ٥٠٢٨
📖عن ابی ھریرة رضی اللہ تعالی عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ لایحل لمٶمن ان یھجر مومنا فوق ثلث فان مرت بہ ثلث فلیلقہ فلیسلم علیہ فان رد علیہ السلام فقد اشتر کافی الاجر فان لم یرد علیہ فقد با ٕ بالأثم وخرج المسلم من الھجرحضرت ابو ھریرہ رضی اللہ تعالی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ کسی مسلمان کو حلال نہیں کہ کسی مسلمان سے تین رات سے زیادہ قطع تعلق کرے جب تین راتیں گزجاٸیں تو لازم ہیکہ اس سے ملے اور اسے سلام کرے اگرسلام کا جواب دیگا تو دونوں ثواب میں شریک ہونگے اور وہ جواب نہ دیگا تو سارا گناہ اسی کے سررہا یہ سلام کرنے والا قطع کے وبال سے نکل گیا
📖السنن ابی داٶد شریف جلد ٢ باب فی ھجرة الرجل اخاہ ص ٦٨٣
📖السنن الکبری للبیہقی جلد ١٠ ص ٦٢
📘فتاوی رضویہ شریف جلد ٣ ص ٢٥٢
📙جامع الاحادیث جلد اول کتاب الادب و حسن معاشرت ص ٧٣ تا ص ٧٤

              
          واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

         📝 شــــــــرف قلـــــــم
حضرت علامہ مولانا غلام شمس ملت سلطان رضا شمسی صاحب قبلہ 

🗓(10)صفـــــرالمظفــــر(1441)ھجـــــری

 (اســـــــلامی مـــعــلــومات گــــروپ)

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ