Headlines
Loading...

السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ

سوال.. بعد سلام کے عرض یہ ہے کہ قبروں پر پھول چڑھانا کیسا ہےجواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی

      سائل.👈🏻. عـــبـــدالـــلــلہ

و علیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب اللہم ھدایت الحق والصواب

صورت مسؤلہ قبرپرپھول یاکوئی ہری شاخ ڈالناحدیث شریف سےثابت ہے
عن ابن عباس قال مرالنبی صلی اللہ علیہ وسلم علی قبرین فقال انھمالیعذبان ومایعذبان من کبیرثم قال بلی امااحدھمافکان یسعی بالنمیمۃ وامااحدھمافکان لایستترمن بولہ قال ثم اخذ عودارطبافکسرہباثنین ثم غرز کل واحد منھماعلی قبرثم قال لعلہ یخفف عنھمامالم ییبسا
ترجمہ :حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہماسےمروی ہے کہ نبی کرم صلی اللہ علیہ وسلم کادوقبروں کےپاس سےگزرہواآپ نے ارشادفرمایاان دونوں کوقبرکےاندرعزاب دیاجارہاہےاورانہیں عزاب کسی بڑےگناہ میں نہیں دیاجارہاہےپھرارشادفرمایاکہ ان میں سےایک چغل خوری کرتاتھااوردوسراپیشاب کی چھینٹوں سےنہیں
 بچتاتھاپھرسرکارصلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ترلکڑی لی اس کےدوٹکڑےکیےاوران دونوں قبروں پرایک ایک ٹکڑانصب فرمادیااورارشادفرمایاجب تک یہ تررہیں گی اللہ تعالیٰ ان کےعزاب میں کمی فرمائےگا
📒صحیح البخاری کتاب الجنائزباب ماجاءفی عذاب القبرجلداول صفحہ 184
📕فتاوی شامی میں ہے👇
📗یکرہ ایضا قطع النبات الرطب والحشیش من المقبرۃ دون الیابس کمافی البحروالدرروشرح المنیۃ وعللہ فی الامدادبانہ مادام رطبایسبح اللہ تعالیٰ فیونس المیت وتنزل بذکرہ الرحمۃ
ترجمہ :قبرسے ہری گھاس ہرےپودےاکھاڑنامکروہ ہے(ہاں) سولھی گھاس اکھاڑنے میں حرج نہیں اوراس کی علت بیان کی گئ کہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتی رہتی ہےجس سےمردہ کوانس حاصل ہوتاہےاوراس کےذکرسےقبرپراللہ تعالیٰ کی رحمتوں کانزول ہوتاہے
📘ردالمختار کتاب الصلاۃ باب صلاۃ الجنازۃ جلداول صفحہ 155
جیساکہ معلوم ہواکہ ترچیز کوقبرپررکھنےسےعزاب میں تخفیف ہوتی ہے اورمردہ کوانس حاصل ہوتاہے توبلاشبہ قبرپرپھول ڈالناجائزہے
ماخوذ درس حدیث مع شرعی سوالات وجوابات صفحہ 153سے154

          واللہ اعلم باالصواب

*✍🏻از قلم.حــضـــرت عـــلامــہ و مـــولانــا محمــــــــد افـســـــر رضـــا حشمتـی سعـدی عفـی عنـــہ صـاحـب قبـلـہ

💜 ( اســلامـی مــعــلـومــات گــروپ)💜

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ