قضاء عمری پڑھنے کا بہترین طریقہ
الســـلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*📖ســــوال:👈 بــرائــے عــلــمــاء کــرام👇*
کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قضاء عمری پڑھنے کا بہترین طریقہ کیا ❓ہے
سائل 👈🏻محمد دانش رضا رضوی فتح پور یو پی
وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ
*📝الجـــــــــــــــــوابــــــــــــــــــــــــــــ :
قضا نماز ہر روز کی بیس رکعتیں ہوتی ہیں۔ دو فرض فجر کے، چار ظہر، چار عصر ، تین مغرب چار عشاء کے اور تین وتر۔ نیّت اس طرح کیجئے مثلًا "سب سے پہلے فجر جو مجھ سے قضا ہوئ اس کو ادا کرتا ہوں۔ ہر نماز میں اسی طرح نیّت کیجئے جس پر بکثرت قضا نمازیں ہیں وہ آسانی کیلۓ اگر یوں بھی ادا کرے تو جائز ہے کہ ہر رکوع اور سجدہ میں تین تین بار ،۔
*سُبْحٰنَ رَبِیَ الْعَظِیْمْ '* *سُبْحٰنَ رَبّیَ الْاَعْلیٰ* کی جگہ صرف ایک ایک بار کہے ۔ مگر یہ ہمیشہ اور ہر طرح کی نماز میں یاد رکھنا چاہئے کہ جب رکوع میں پورا پہنچ جائے اسوقت *سُبْحٰنَ* کا *سِیْنْ* شروع کرے اور جب *عَظِیْمْ* کا *مِیِمْ* ختم کرچکے اسوقت رکوع سے سَر اٹھائے۔ اسی طرح سجدہ میں بھی کرے۔ ایک تخفیف تو یہ ہوئ، اور دوسری یہ کہ فرضوں کی تیسری اور چوتھی رکعت مین *الحمد شریف* کی جگہ فقط" *سُبْحٰنَ اللہِ* تین بار کہکر رکوع کرلے ۔مگر وتر کی تینوں رکعتوں میں الحمد شریف اور سورت دونوں ضرور پڑھی جائیں۔ تیسری تخفیف یہ ہے کہ قعدہ اخیرہ میں *تَشَھُّد* یعنی *📌التحیات* کے بعد دونوں دُرودوں اور دعا جگہ صرف' *اَلّٰھُمَّ صَلّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ کہکر سلام پھیر دے۔ چوتھی تخفیف یہ کہ وتر کی تیسری رکعت مین دعائے قنوت کی جگہ *اَللہُ اَکْبَر* کہکر فقط ایک بار یا تین بار *رَبّی اغْفِرْلِیْ* کہے۔ (📖 فتاویٰ رضویہ، جلد ٨ ص١٥٧ ")
(📙مستفاد: نماز کےاحکام،ص٣٣٨ )
و اللــہ تعــالی اعلــم بالصـــــواب
*📝کتــــبہ حــضـــرتـــ عــــلامہ ومــــولانا مــحــــمد عـــمـــر فــــاروق ربانی صاحب قبلہ
*📝 ۲۵ /ذی القعدہ ١٤٤٠ھ بروز منگل*
*📚اســـــــلامی مـعــلومات گــــروپ📚*
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ