Headlines
Loading...
بیوی کے رہتے ہوئے سالی سے نکاح کرنا کیسا ہے

بیوی کے رہتے ہوئے سالی سے نکاح کرنا کیسا ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 *📝ســـــــــــــوال👇👇👇*
علما ے کرا م کی بارگاہ میں سوال ہے کی ایک شخص کی شادی ہوئی تھی اب وہ اپنے سالی کے ساتھ نکاح کر لیا ہے کیا یہ درست ہے اور کیا دونو نکاح ٹوٹ گیا رہنمائی فرمائیں

سائل👈🏻 .محمّد سرور قادری .راۓ بریلی

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

*📝الـــــــــجــــواب👇👇👇*
بیوی کی موجودگی میں یا عدت میں سالی سے نکاح کرنا حرام اور یہ نکاح شرعاً نہ ہو گا
*(📚فرمان خداوندی ہے سورہ نساء ایت نمبر ۳۲)*
دو بہنوں کوایک ہی نکاح میں جمع کرنا حرام ہے پس جس شخص نے بیوی کی موجودگی میں سالی سے نکاح کیا تو یہ نکاح نہ ہوا اور اس سے قبل جو بھی تعلقات قاءم تھے سب حرام کاری پر مبنی تھے 
اور مزکورہ عقد عقد نہیں بلکہ علانیہ زنا ہے
🔖جبکہ حدیث نبوی ﷺ میں زنا پر بہت وعید اءیں ہیں
بلکہ یہاں تک ہے کہ زانی جب زنا کرتا ہے تو اس سے دولت ایمان چھین لی جاتی ہے*
*(📚عمدتہ القاری کتاب المظالم ح نمبر ۲۳۱۳)*
ایسے فعل کو حرام جان و سمجھ کر کرنا بدترین گناہ ہے اور حلال جان و سمجھ کر کرنا داءرہ اسلام سے خروج کرنا ہے
*(📚فتاویٰ عالمگیری کتاب النکاح)*
اگر سالی سے وطی کرلی تو سالی پر عدت ہے اور درمیان عدت اپنی بیوی کے پاس نہ جاے اگر چہ بیوی سے نکاح نہ توتا ہے
و اللــہ تعــالی اعلــم بالصـــــواب

*📝کتــــبہ؟حــضـــرتـــ عــــلامہ ومــــولانا مــحــــمد جـــوادالـــقـادری صاحب قبلہ
 ۱۹/ذی القعدہ ١٤٤٠ھ بروز منگل
اســـــــلامی معلومات گـــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ